سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے میں سوا دو ارب روپے کی مبینہ کرپشن کیس میں ملوث ڈپٹی کمشنر کے ڈرائیور کے بیان سے نیا موڑ آ گیا-
باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق مبینہ کرپشن کیس میں گرفتار ڈپٹی کمشنر کے ڈرائیور نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے کیش تین گاڑیوں میں ساہیوال کے گاؤں میردار میں ڈپٹی کمشنر کے گھر پہنچایا۔
سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبےکی رقم میں پونے 2 ارب روپےکی مبینہ کرپشن کا انکشاف
اس نے مزید بتایا کہ گاڑیوں پر پولیس گارڈ بھی متعین تھے،ڈرائیور کے انکشاف کے بعد ڈی سی کے مزید 2 پولیس گارڈ بھی حراست میں لے لیے گئے۔
واضح رہے کہ سکھرحیدرآباد 300 کلو میٹر سےزائد موٹروے منصوبے کے فنڈز میں 2 ارب سے زائد روپے کی مبینہ کرپشن کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم اسسٹنٹ کمشنر منصور عباسی اور ڈپٹی بینک منیجر تابش شاہ کو اب تک گرفتار نہ کیا جاسکا جبکہ مرکزی ملزم منصور عباسی اور اسلم پیرزادہ نے حفاظتی ضمانت کرالی مقدمے میں نامزد ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان رشید کو تو گرفتار کرلیا گیا-
اینٹی کرپشن پولیس کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر اور لینڈ اکویزشن آفیسر منصور عباسی نے سکھرحیدرآباد موٹروے کے لیےاین ایچ اے کی جانب سے دیے گئے 4 ارب 9 کروڑ روپے کی رقم میں سے 2 ارب 14 کروڑ روپے کے رقم نکالی تھی اس ملی بھگت میں بینک کے ڈپٹی منیجر تابش شاہ بھی شامل تھے۔
سندھ کابینہ نے سیلاب سے تباہ مکانات کی تعمیر کیلئے 50 ارب روپے کی منظوری دے دی
سرکل آفیسر اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ نامزدافسران کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے تاہم گرفتاری عمل میں نہ آسکی اسلم پیرزادہ پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اور سروری جماعت کے سربراہ مخدوم جمیل الزماں کے کوآرڈینیٹر ہیں۔
قبل ازیں گرفتار ڈپٹی کمشنر عدنان رشید نے اعتراف کیا تھا کہ اوپن چیک سے نکالی گئی سرکاری رقم میں سے 50، 50 کروڑ روپے بااثر شخصیت کے فرنٹ مین اور سیاسی شخصیت کے بیٹے کو دی گئی۔
ذرائع کے مطابق حکومت کے ایک اعلیٰ افسر نے ڈی آئی جی پیر محمد شاہ کو کا ٹاسک دیا ہے کہ سابق ڈپٹی کمشنر عدنان رشید سے ذاتی طور پر تفتیش کرکے رپورٹ دی جائے اعلیٰ افسر نےاسسٹنٹ کمشنر منصور عباسی کو اب تک گرفتار نہ کیے جانے پر اینٹی کرپشن کے افسر کی سرزنش کی اور ہدایت کی کہ 2 ارب روپے سے زائد کی رقم اگر کسی کو دی گئی ہے تو اس کے شواہد پیش کیے جائیں۔
عمران خان نے سیاست کےساتھ سماجی اقدار کو بھی نقصان پہنچایا ،خواجہ آصف
سندھ حکومت نے ضلع مٹیاری میں سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبے کے فنڈز میں کرپشن کے معاملے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم میں محکمہ اینٹی کرپشن اور پولیس کے سینیئر افسران شامل ہیں۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق جے آئی ٹی 10 دنوں میں رپورٹ پیش کرے گی، کمیٹی میں چیئرمین اینٹی کرپشن نواز شیخ، ڈائریکٹر شہزاد فضل عباسی ، ڈی آئی جی حیدرآباد پیر محمد شاہ اور ڈی آئی جی اسپیشل برانچ شامل ہیں۔