کراچی: عمران خان نے حکم دیا ہے کہ بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو پھانسی دینے کا قانون جلد نافذ کیا جائے،اسی حوالے سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ بچوں سے زیادتی کے مجرمان کو سزائے موت دینے کا نفاذ جلد ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے اقوام متحدہ کے نمائندوں پر مشتمل وفد نے ملاقات کی، گورنر سندھ نے کہا کہ حکومت ہر شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنارہی ہے۔عمران اسمٰعیل نے انکشاف کیا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ معاشرے سے یہ برائی جلد از جلدختم ہو اور اس کا واح حل ایسے درندہ صفت انسانوں کو سرعام پھانسی ہے
گورنر سندھ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنارہے ہیں، جرمانہ ادائیگی کی استطاعت نہ رکھنے والے قیدیوں کی لسٹ تیار کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوٹ لکھپت جیل کو رکن صوبائی اسمبلی علیم خان کی مدد سے جدید بنادیا گیا ہے۔








