عمران خان پر ایک اور کتاب،اداکارہ نے لگائے شرمناک الزامات

0
176
hajra

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لئے ایک اور مشکل،ریحام خان کی کتاب، خاور مانیکا کا انٹرویو، اب ماضی کی اداکارہ حاجر ہ خان نے بھی اپنی کتاب میں عمران خان پر انتہائی شرمناک الزامات لگائے ہیں

پاکستانی انڈسٹری کی ایک نامور اداکارہ حاجرہ خان جو کئی عرصے سے پردے سے غائب تھیں اور کوئی نہیں جانتا تھا کہ وہ کہاں چلی گئی ہیں ، کافی عرصے بعد جب وہ دانیال شیخ کی پوڈ کاسٹ میں نظر آئی تو انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے غیر حاضری کی وجہ صرف اور صرف ذہنی ٹارچر اور ڈپریشن تھا۔حاجرہ خان کا کہنا تھا کہ شوبز سے بریک لے کر لندن جا کر انہوں نے کتاب لکھی تھی،حاجرہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خا ن نے ان کا بھر پور طریقے سے غلط استعمال کیا اور جب انہیں ڈر لگا کہ میں کچھ بول نہ دوں تو پھر مجھ پر پاکستان کی زمین تنگ کرتے ہوئے ملک سے بھی نکلوا دیا ، انہوں نے عمران خان کیلئے مبینہ طور پر ’ دجال ‘ کا لفظ بھی استعمال کیا اور انہیں رانگ نمبر بھی قرار دیا ،اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ایک رائیٹر نہیں تھی لیکن میں نے کتاب لکھی،میرا تعلق کوئٹہ سے ہے،مجھے نہیں پتہ تھا میں نے ان بارے بات نہیں کرنی میں نے کسی سیاسی ایجنڈۃ کو لے کر کتاب نہیں لکھی بلکہ عمران کے وزیراعظم بننے سے پہلے لکھی تھی.

اینکر پرسن زنیرا ماہم نے اپنے یوٹیوب چینل پر اداکارہ حاجرہ خان کی کتاب کا احوال بیان کیا اورساتھ ہی ان کی پوڈ کاسٹ کے دوران کی گئی گفتگو کے کلپس بھی چلائے ،اب اداکارہ حاجرہ خان اس کتاب کو دوبارہ مکمل تفصیل کے ساتھ پاکستان میں شائع کرنے جارہی ہیں جبکہ اس سے قبل امریکہ میں جب یہ کتاب 2014 میں شائع کی تھی تو اس میں سے بہت سار ی چیزیں نکال دی گئیں تھیں،

اداکارہ حاجرہ خان کا کہناتھا کہ عمران خان کو پتا چل گیا کہ یہ باتیں باہر نہ نکل جائیں تو انہوں نے میرا جینا مشکل کر دیا اور مجھے ملک سے بھی نکلوا دیا جب میں واپس آئی تو انہوں نے اپنے لوگوں کے ذریعے میرے سوشل میڈیا اکائونٹس ہیک کروا دیے عمران خان کے ایک قریبی شخص جس کا نام نعیم الحق تھا نے میری ساتھ بہت نیکی کی،نعیم الحق میرےبھائی جیسے تھے، میں ان کی بہت عز ت کرتی ہوں میں نے فیصلہ کیا کہ میں اب اس پر کبھی بات نہیں کروں گی، جب میں واپس آئی تو عمران خان کے لوگوں نے میرے ای میلز تک بھی ہیک کر دیئے ،مجھے پتا نہیں چلتا تھا کہ میری کتاب کہاں پر فروخت کیلئے پڑی ہوئی ہے ،جب آپ کسی کو عوامی سطح پر جانتے ہیں تو آپ کو بہت سے گمان ہوتے ہیں اور انہین رول ماڈل کہتے ہیں، آپ ہنس رہے ہوتے ہیں لیکن جب آپ انہیں ذاتی حیثیت جانتے ہیں تو وہ بہت بدقسمت ہوتی ہے ۔

پوڈ کاسٹ کے دوران اینکر نے اداکارہ حاجرہ سے سوال کیا کہ آپ ایک سٹوری رائٹر اور ایکٹریس بھی ہیں تو آپ نے بھی اپنی کتاب میں ایک کہانی لکھی ہے ، یہاں پر اداکارہ نے اینکر کی بات کو کاٹتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی کتاب میں کوئی کہانی نہیں لکھی بلکہ یہ حقیقت ہے  جس طرح عمران خان نے زندگی اور کیریئر تباہ کیا ، مجھے پاکستان سے بھی نکلوا دیا ،انہوں نے کہا کہ جب میں نے یہ کتاب 2014 میں شائع کی تو یہ ایمازون اور کہیں اور فروخت کیلئے موجود ہو گی ،تو اس میں اس وقت ایڈیٹنگ کے دوران بہت سی چیزیں نکال دی گئیں، اس وقت میں بہت ڈری بھی ہوئی تھی ، مجھے اپنے والد کا بھی ڈر تھا ، اس وقت وہ زندہ تھے اگر انہیں پتا لگتا کہ میں اس طرح کی سیاہ زندگی گزار رہی ہوں تو میرے گھر والوں نے میرا ہی جینا محال کر دینا تھا ، اب میرے والد دنیا میں نہیں رہے تو میں نے فیصلہ کیا ہے جس طرح میں نے وہ کتاب حقیقت میں لکھی تھی اب اسے ویسے ہی شائع کروں ،

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا عمران خان اور بشری بی بی پر پھٹ پڑے، خاور مانیکا رہائی کے بعد اہم انکشافات سامنے لے آئے، بشریٰ بی بی کے کرتوت عیاں کر دیئے تو وہیں ریاست مدینہ کا نام لے کر پاکستان میں حکومت کرنیوالے عمران خان کا کچہ چٹھہ بھی کھول دیا،

جیو ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خاور مانیکا کا کہنا تھاکہ عمران خان میری مرضی کے بغیر میرے گھر آتا تھا، پنکی کی اس سے ملاقاتوں پر میں ناراض تھا، ایک بار عمران میرے گھر آیا تو میں نے نوکر کی مدد سے اسے گھر سے نکلوا دیا، عمران خان کے اسلام آباد میں دھرنوں کے دوران بشریٰ کی بہن مریم وٹو نے بشریٰ کی ملاقات عمران خان سے کرائی، ہماری شادی 28 سال چلی، ہماری بہت خوش گوار زندگی تھی لیکن عمران نے پیری مریدی کی آڑ میں ہمارا ہنستا بستا گھر برباد کر دیا اسلام آباد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقاتیں شروع ہو گئیں. میری والدہ کہتی تھیں کہ عمران خان اچھا آدمی نہیں، اسے گھر میں نہ آنے دیا کرو، رات کے وقت دونوں کی فون پر لمبی لمبی باتیں ہونے لگیں،

بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

جن لوگوں کو میری کتاب سے تکلیف ہے وہ مزید برداشت کیلیے تیار رہیں ۔ریحام خان

واضح رہے کہ ریحام خان وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سابقہ بیوی ہیں جسے عمران خان طلاق دے چکے ہیں، طلاق ملنے کے بعد ریحام خان نے ایک کتاب لکھی جس میں عمران خان سے شادی سے لے کر طلاق تک حالات و واقعات لکھے ،کتاب برطانیہ کے ہی ایک طباعتی ادارے نے شائع کی ہے جس کی کل صفحات 563 ہیں جبکہ اشاعت کی تاریخ 10 جولائی 2018 لکھی گئی ہے۔کتاب کے متن میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کو بے نقاب کیا گیا تھا۔ اپنی کتاب میں ریحام خان نے عمران خان پر اقرباپروری اور جنسی ہراسگی کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

Leave a reply