توہین الیکشن کمیشن کیس کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت مکمل ہو گئی
توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت ممبر نثار درانی کی سراہی میں 4 رکنی بینچ نے کی،بانی پی ٹی ائی کی جانب سے بیرسٹر عمیر نیازی انتظار پنچوتہ اور خالد یوسف چوہدری پیش ہوئے،فواد چوہدری کی جانب سے فیصل چوہدری پیش ہوئے،الیکشن کمیشن نے 2 مرتبہ بانی چئیرمین اور فواد چوہدری کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے بلایا،پی ٹی آئی کے وکلاء نے عمران خان پر فرد جرم عائد نہیں ہونے دی،وکلاء نے کہا کہ ہمارے لیڈ کونسل شعیب شاہین آج موجود نہیں ہیں۔جیل میں میڈیا کی غیر موجودگی میں ٹرائل کیا جارہا ہے۔میڈیا کی موجودگی میں کیس کی سماعت آگے بڑھائی جائے۔کیس کی سماعت اوپن کورٹ میں ہونی چاہیے۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم اس حوالے سے آرڈر جاری کریں گے۔کیس کی سماعت مزید کسی کاروائی کے 19 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی
فواد چوہدری کے وکلاء کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کی سماعت کے خلاف درخواست بھی دائر کی گئی ،درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے پاس کوئی عدالتی اختیار نہیں ہے، فواد چوہدری کے وکلاء کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں بحث کی گئی،فواد چوہدری پر توہین الیکشن کمیشن کیس میں فرد جرم کی کاروائی 19 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی
عمران خان اور فواد چوہدری پر فرد جرم کی کاروائی 19 دسمبر تک مؤخر ، وکیل شعیب شاہین کے سپریم کورٹ مصروف ہونے کی بنا پر کاروائی آگے نہ بڑھ سکی ، اب آئندہ سماعت 19 دسمبر کو ہو گی ، الیکشن کمیشن کے ممبران اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے، فواد چوہدری کی اہلیہ حبہ فواد بھی سماعت کے دوران اڈیالہ جیل میں موجود رہیں،کیس کی سماعت ممبر الیکشن کمیشن نثار احمد درانی نے کی،عمران خان اور فواد چودھری کمرہ عدالت میں موجود تھے،توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کے موقع پر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری اور وکیل ایڈووکیٹ فیصل چوہدری اڈیالہ جیل موجود تھے،بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہیں
فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج الیکشن کمیشن کیس میں 19 دسمبر کی تاریخ دے دی گئی ہے، سارے ججز آج اڈیالہ جیل آئے، فواد چوہدری کو عدالت بھی پیش کیا جاسکتا تھا ،آج دلائل ہونے کے بعد عدالت کی جانب سے آئندہ تاریخ دے دی گئی، آج بھی بہت چل کر اندر جانا پڑا، آئی جی جیل خانہ جات کو اس مسائل کو بھی دیکھنا پڑے گا ، فواد چوہدری کی موجودگی میں فیصل چوہدری کا رویہ ٹھیک نہیں تھا ،فواد چوہدری جہلم سے الیکشن لڑیں گے اور میں کل سے انکی کمپین سٹارٹ کرنے لگی ہوں ،اب دیکھنا یہ ہے کہ الیکشن کمیشن فواد چوہدری کے حوالے سے کیا فیصلہ کرتا ہے
توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست
الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہوگا
وزارت داخٰلہ اجازت دے گی چیئرمین پی ٹی آئی کیس کی جیل میں سماعت کرلیں،
ہم چیئرمین پی ٹی آئی پر فردجرم عائد کردیں گے دفاع میں جو پیش کرنا چاییں آپ کی مرضی