عثمان بزدار کی طرف سے ہتک عزت کے نوٹس کا عظمیٰ کاردار نےجواب دے دیا

0
123

لاہور:پی ٹی آئی رکن اسمبلی عظمیٰ کاردار اپنے موقف پر ڈٹ گئیں، سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے بھیجے گئے ہتک عزت نوٹس کا جواب دے دیا۔

اس سلسلے میں جہاں عظمیٰ کاردار نے وکیل کے ذریعے اس نوٹس کا جواب دیا ہے وہاں وہ خود ویڈیو پرعثمان بزدارکی طرف سے دیئے گئے نوٹس پرجواب دے رہی ہیں اور عثمان بزدار پرسنگین الزامات بھی عائد کیے ہیں

عظمیٰ کاردار نے وکیل کےذریعے جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ عثمان بزدار کرپشن میں ملوث رہے، مختلف ذرائع سے کرپشن ہوتی رہی، فرح خان، احسن جمیل گجر اور بشریٰ بی بی کرپشن میں شریک رہے ہیں اور ان کی سرپرستی سابق وزیراعظم عمران کرتے تھے۔

عظمٰی کاردارنے کہا کہ ایک نوٹس عمران خان کو بھی بھیجیں جنہوں نے آپ کی کرسی پر عثمان بزدار کو بٹھا دیا ہے

 

 

 

عظمیٰ کاردار نے اپنے جواب میں لکھا ہے کہ مختلف ایجنسیز فرح خان کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کر رہی ہیں جبکہ فرح خان ملک سے فرار ہیں۔

عظمیٰ کاردار کہتی ہیں کہ میں‌ تو اپ کے قریب ڈیڑھ سال تک نہیں گئی پھربشریٰ‌ بی بی کو کس قانون کے تحت بہت زیادہ فائدے پہنچائے گئے ،عظمیٰ کاردار نے اپنے جواب میں کہا ہےکہ آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت انہوں نے کوئی ایسی بات نہیں کی جوجرم کے زمرے میں آتی ہو، ان کا کہنا تھا کہ اپنے جو ہرجانے کی رقم کا مطالبہ کیا ہے کہ بھی بے بنیاد ہے ،

عظمیٰ‌کاردار نے مزید کہا کہ وہ بعض نجی ٹی وی چینلز پر وائرل ہونے والی گفتگو کو بھی جواز نہیں بنایا جاسکتا،اس لیے آپ نے بے بنیاد الزامات لگائے ہیں جو میں مسترد کرتی ہیں

عظمیٰ کاردار نے مزید کہا کہ وہ ایم پی ایز جو ہر وقت اپ کے پاس بیٹھے رہا کرتے تھے ان کو کتنافائدہ پہنچایا،دور دراز علاقے میں بڑی شاندارسڑکیں اورایسا ماحول بنادیا کہ سب دیکھتےہی رہ گئے ،

عظمیٰ کاردار کہتی ہیں کہ آپ کی کرپشن کے تو عمران ریاض خان اور چوہدری غلام حسین جیسے صحافیون نے بھی پردے چاک کئے تھے ، اب آپ اپنی حیثیت کا پتہ لگا لیں کہ آپ کو تو بالکل کُھڈے لائن لگا دیا گیا ہے

عظمیٰ کاردار کہتی ہیں کہ وہ ایک نظریاتی کارکن تھیں اور پارٹی کے ساتھ اس وقت تک رہیں جب معاملات ٹھیک چل رہے تھے ،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عثمان بزدار کی کرپشن کے خلاف تحقیقات ہورہی ہیں اور ادارے مسلسل اس بات کی تلاش میں کہ کرہشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچا دیا جائے

یاد رہےکہ عظمیٰ کاردار نے اپنے وکیل کے ذریعے عثمان بزدار کے نوٹس کا جواب دے دیا ہے اورساتھ چیلنج بھی کردیا ہے کہ بہت جلد آپ کے خلاف کرپشن کیسز قائم ہوجائیں گے

Comments are closed.