تحریک انصاف نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت سے متعلق درخواستوں پر فوری سماعت کی اپیل کی ہے
تحریک انصاف نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ 3 مقدمات میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں کو آج ہی سماعت کیلئے مقرر کیا جائے ، ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ حفاظتی ضمانت کا اصول ہے کہ ملزم پہلے عدالت میں موجود ہو،تمام ججز گھر جا چکے ہیں آپ کی درخواستوں کیلئے ججز واپس آئیں گے،پہلے عمران خان کو لے کر لاہور ہائیکورٹ پہنچیں ،پھر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کریں گے پہلے بھی آپ نے درخواست مقرر کروا کر عمران خان کو پیش نہیں کیا تھا،
پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ آپ اس طرح پہلے ہماری دفعہ 144کے نفاذ کیخلاف درخواست کو مقرر کردیں،زمان پارک کو چاروں اطراف سے پولیس نے گھیر رکھا ہے،دفعہ144کے نفاذ کیخلاف پٹیشن کو آج ہی سماعت کے لیے مقرر کیا جائے ، ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ جج صاحب کہتے ہیں گھر بیٹھے شخص کو بیل نہیں دے سکتے ،کل آجائیں کل درخواست سماعت کے لیے لگا دیتے ہیں،وکیل عمران خان نے کہا کہ عمران خان3 دن سے آنا چاہتے ہیں لیکن سیکیورٹی فراہم نہیں کی جارہی،ہمارے سیکیورٹی والی درخواست ہی سماعت کے لیے مقرر کردی جائے،راستے بند ہیں، لا اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب ہے
زمان پارک میں عورتوں کے ساتھ زیادتی
عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟
عمران ریاض کی گرفتاری اور تصویر کا دوسرا رخ،مبشر لقمان نے کہانی کھول دی
قانون جو بھی توڑے گا وہ تیار رہے ریڈ لائن عبور نہیں کرنی چاہئے،
مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل
زمان پارک بارے آڈیو لیک،مولانا فضل الرحمان بھی خاموش نہ رہ سکے