عمران خان قوم کو گمراہ کر رہا ہے. عطا تارڑ

0
37
ata tarar

عمران خان قوم کو گمراہ کر رہا ہے. عطا تارڑ

رہنماء مسلم لیگ ن عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو گمراہ کیا ہے جبکہ یہ انوکھا لاڈلہ نہیں ہے کہ اسے چھوٹ دی جائے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کیخلاف وارنٹ گرفتاری ان کی اپنے کیسز میں عدم پیشی پر عدالت نے خود جاری کیئے ہیں لہذا انہیں گرفتار کیا جانا بہت ضروری ہے.

عطاء تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے اس ملک کے قانون کو مزاق بنا رکھا ہے اور انہوں نے اس ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا ہے لہذا یہ بھولیں مت کہ لوگوں کو اپنے آگے کرکے بچ جائیں گے مگر ایسا ہر گز نہیں ہوگا اور انتظامیہ ملک میں ریاست کی رٹ کیلئے عدالتی حکم پر ہر صورت عمل کرے گی.

مزید یہ بھی پڑھیں
عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے ، کارکنوں نے شاہرائوں کو ٹائر جلا کربلاک دیا اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

Leave a reply