عمران خان ملک کومشکل صورت حال سے نکالنے کےلیےبڑی سے بڑی قربانی دینے کے لیے تیار:ہارون الرشید،شاہین صہبائی

0
47

اسلام آباد:حکومت جاتی ہے تو جائے ایف اے ٹی ایف بل پاس ہونا چاہیئے ، عمران خان ڈٹ گئے ۔اطلاعات کے مطابق سنیئرتجزیہ نگارہارون الرشید اورعالمی معاملات پرنظررکھنے والے بہت بڑے صحافی شاہین صہبائی کہتے ہیں کہ وزیراعظم نے ملک کوہرصورت بحران سے نکالنے کا تہیہ کررکھا ہے

ذرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار معروف تجزیہ کار ہارون رشید نے کیا ۔ نجی ٹی وی چینل پر ایک پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ہارون رشید نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے ایف اے ٹی ایف پر اس لیے مخالفت کی جارہی ہے کیونکہ مشلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے یہ دونوں خاندان اس میں پھنس جائیں گے اب تو شاہد خاقان عباسی کا بھی امکان ہے ، اس کا دفاع نہیں کیا جا سکتا ہے ، بل تو پاس ہوجائے گا کیونکہ ملک اس کا متحمل ہی نہیں ہے کہ بل پاس نہ ہو ،

ہارون الرشید کہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ اعلان نہیں کیا کرتی لیکن ان کی طرف سے کوششیں کی جارہی ہیں کہ بعض چیزوں پر باہمی اتفاق ہوجائے ، اس سلسلے میں شیخ رشید کا بھی کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی سے بات چیت ہوسکتی ہے ۔

تجزیہ کار ہارون رشید نے بتایا کہ اپوزیشن کا موقف ہے کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق بل میں سے 90 فیصد شقیں ختم کردی جائیں اور اس میں سے منی لانڈرنگ کو نکال دیا جائے ، حالانکہ 2010ء میں زرداری حکومت نے خود نیب کو منی لانڈرنگ میں دخل اندازی کی اجازت دی تھی اب چونکہ دونوں شاہی خاندان پھنستے ہیں شاید ہی کوئی فرد ہو ان شاہی خاندانوں کا جو منی لانڈرنگ میں ملوث نہ ہو اب تو نیب کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے حوالے سے بھی کچھ حقائق ملے ہیں ،

ہدوسری طرف صحافت کی دنیا میں بہت بڑا نام رکھنے والے شاہین صہبائی کہتے ہیں کہ عمران خان ایف اے ٹی ایف کے معاملے پربہت سنجیدہ ہیں اوروہ ملک کومشکل صورت حال سے نکالنے کے لیے کوئی بڑا قدم اٹھا سکتے ہیں ، شاہین صہبائی کا یہ بھی کہنا ہے کہ صورتحال جتنی اب سنجیدہ ہے اتنی پہلے کبھی نہیں تھی اور دنیا بھی اس حوالے سے مطمئن نہیں ہے ، یہی وجہ ہے کہ سول ادارے کمزور ہیں ، امریکہ بھی یہی چاہتا ہے کہ پاکستان مسائل کا شکار رہے کیونکہ ہم چین کی طرف جارہے ہیں ، منی لانڈرنگ کو اس میں سے کیسے نکالا جاسکتا ہے ،

Leave a reply