وزیر اعظم عمران خان سے سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ کی وزیر اعظم آفس میں ملاقات ہوئی ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی گئی، اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے، وزیراعظم عمران خان سےسعودی عرب اوریواےای کے وزرائےخارجہ کی ملاقات کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سےدونوں وزرائےخارجہ کی مشترکہ ملاقات ہوئی، ملاقات کامرکزی ایجنڈاکشمیرمیں بھارت کےغیرآئینی اقدام پرتبادلہ خیال تھا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکی مخدوش صورت حال پرتشویش ہے، مقبوضہ کشمیرمیں مواصلاتی نظام بھی بحال کیاجائے،

وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات خاص اہمیت کےحامل ہیں، بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں،عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، عالمی برادری بھارت کوغیرقانونی اقدامات اورجارحیت سےروکے، دونوں‌ ملکوں کے مہمان وزرائے خارجہ نے کہاکہ لیڈرشپ کی ہدایت پرپاکستان کادورہ کررہےہیں، خطےمیں امن واستحکام برقراررکھنےمیں پاکستان کااہم کردارہے،

Shares: