ہر سال امیر ملکوں کے امیر لوگ غریب ملکوں سے اربوں ڈالرز نکال کر لے جارہے ہیں‌ ، دنیا منی لانڈرنگ کو روکے ، عمران خان کا خطاب جاری

0
43

اقوام متحدہ کے 74ویں اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے خوشی ہے آج ہم یہاں مسائل پر بات کرنے کے لیے جمع ہیں۔عمران خان نے کہا کہ کہ ہر سال غریب ملکوں سے اربوں ڈالر نکل کر امیر ملکوں کے بینکوں میں پہنچ جاتے ہیں اور اس کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک تباہ ہو رہے ہیں،

وزیراعظم پاکستان عمران خان کا جنرل اسمبلی میں‌ خطاب ، ماحولیاتی تبدیلی، منی لانڈرنگ ، اسلامو فوبیا اور کشمیر پر مدلل گفتگو

وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ اس لیے ہو رہی ہے کیونکہ پیسے امیر ملکوں سے نکل کر امیر ملکوں میں پہنچ جاتے ہیں۔عمران خان نے عالمی رہنماو‌ں‌کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ جب تک منی لانڈرنگ پر قابو نہیں پایا جائے گا ، غریب اور کمزور ممالک مزید کمزور ہوتے جائیں‌گے

 

دنیا نے کشمیریوں کو بھارت کے مظالم سے نکالنے کی کوشش نہ کی تو پھر ایٹمی جنگ ہوگی اور ساری دنیا ذمہ دار بھی ہوگی ، عمران خان کا خطاب

عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت کے اقتدار میں آنے سے قبل ہمارے قرضے گزشتہ 60سال میں لیے گئے قرضوں کے مقابلے میں 4گنا بڑھ گئے تھے اور ایسے میں ہم 22کروڑ لوگوں کی خدمت کر سکتے ہیں کیونکہ ہمارے ملک میں چند خاندان حکمران تھے جو کرپشن کر کے اپنے پیسے باہر بھیج دیتے تھے۔

 

مودی کا جنرل اسمبلی میں خطاب جاری تو دوسری طرف ، جنرل اسمبلی کے باہر مودی کے خلاف مظاہرے ، نعرے جاری, کشمیر کا ذکر تک نہیں‌کیا

Leave a reply