کس کس کو نہیں چھوڑوں گا عمران خان نے بتاکرخطرے کی گھنٹی بجادی ساتھ خوشخبری بھی سنادی

اسلام آباد:کس کس کو نہیں چھوڑوں گا عمران خان نے بتاکرخطرے کی گھنٹی بجادی ساتھ خوشخبری بھی سنادی،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ جوبھی میری قوم کی تکلیف کا باعث بنے گا اس کونہیں چھوڑوں گا

خوشخبری سناتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کے اچھے دن آنے والے ہیں اور آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آئے گی۔

بنی گالا میں میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پہلی حکومت ہے جو مافیا کے سامنے کھڑی ہوئی ہے۔ سٹے باز، قبضہ اور شوگر مافیا نے غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پروزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی معیشت کے اچھے دن آنے والے ہیں۔آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آئے گی۔ جو بھی عوام کے مفاد کو نقصان پہنچائے گا اسے نہیں چھوڑیں گے۔

پنجاب میں‌صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس سال کے آخر تک پورے پنجاب میں صحت کارڈ فراہم کر دیں گے۔ رمضان میں پناہ گاہیں میں سیر اور افطار کا انتظام کیا جائے۔ذخیرہ اندوزوں پر نظر رکھی جائے، رمضان میں ہر چیز کی نگرانی خود کروں گا۔ اجلاس میں میں ملکی صورت حال کا جائزہ بھی لیا گیا۔

Comments are closed.