عمران خان سمیت تین سربراہان مملکت کا دورہ امریکہ، کس نے کیا کتنا خرچ؟ انکشاف انگیز رپورٹ

0
54

وزیراعظم عمران خان، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور آصف زرداری کے دورہ امریکہ سے متعلق حیران کن حقائق منظر عام پر آئے ہیں، سربراہان مملکت میں سے سب سے مہنگا دورہ آصف زرداری کا رہا جس پر قومی خزانے سے 7 لاکھ 52 ہزار 688 ڈالرز خرچ ہوئے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تینوں سربراہان مملکت کے دوروں پر خرچ کی تفصیلات سامنے آئی ہیں‌ جن سے پتہ چلا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے 2009 میں 6 روزہ دورہ امریکہ کیا جس پر ساڑھے سات لاکھ ڈالرز سے زائد کے اخراجات آئے، مسلم لیگ نے کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے 2013 میں کئے گئے 6 روزہ دورہ پر قوم کو 5 لاکھ 49 ہزار 853 ڈالرز میں پڑا، اسی طرح دیکھا جائے تو وزیراعظم عمران خان کا حالیہ دورہ امریکہ کفایت شعاری کی مثال قائم کر گیا ہے،

عمران خان کے دورہ امریکہ میں‌ نہ سرکاری جہاز استمال کیا گیا، نہ 7 اسٹار ہوٹل میں رہائش رکھی گئی اور نہ ہی اہل خانہ کا خرچ ہوا، وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ پر صرف 67 ہزار 180 ڈالرز خرچ ہوئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے سادگی کی مثال قائم کرتے ہوئے قومی خزانے کے کروڑوں روپے بچا لئے ہیں، عوامی سطح‌ پر بھی اس صورتحال کو پسند کیا گیا ہے اور سوشل میڈیا پر لوگوں‌ نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قومی خزانے کے کروڑوں‌ روپے بچانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے،

Leave a reply