وزیراعظم سے اختر مینگل کی ملاقات، مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی

0
51

وزیراعظم عمران خان سے بلوچستان نینشل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے ملاقات کی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سردار اختر مینگل کی سربراہی میںبلوچستان نیشنل پارٹی کے وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں حکومتی معاہدے پر بات چیت ہوئی۔ بی این پی نے چھ نکاتی مطالبات پیش کئے تھے جو ابھی تک منظور نہیں ہوئے تھے ،حکومت نے اب یقین دہانی کروا دی ہے کہ ان کے مطالبات پورے کئے جائیں گے

اس حوالہ سے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ اختر مینگل اور ان کے وفد کو مطمئن کر لیا گیا ہے، لاپتہ افراد کے معاملے میں بہت جلد پیشرفت ہوگی، بلوچستان کا وفاقی ملازمتوں میں کوٹہ 6 فیصد کرنے پر بھی اتفاق ہوگیا، آئندہ اتحادیوں میں دوری نہ ہو اس کیلیے بھی طریقہ کار بنا لیا، 10 ارب کا ترقیاتی بجٹ ملنا بی این پی کا حق ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی آج کل جماعتی کانفرنس ہو رہی ہے جس میں مولانا فضل الرحمان نے شرکت کے لئے اختر مینگل کو دعوت دی تھی ، اختر مینگل نے شرکت کی حامی بھری تھی لیکن آج صبح انہوں نے فیصلہ کیا کہ اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے.

Leave a reply