شیخ رشید عمران خان سے تحفہ لے کر پرجوش

0
45
sheikh rashid

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے

شیخ رشید نے ملاقات میں عمران خان کو گرفتاری اور رہائی بارے بتایا، اور یقین دہانی کروائی کہ وہ انکے ساتھ کھڑے ہیں، ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آج مجھے سگارکا تحفہ دیا،مریم نواز کہتی ہیں یہ ان کی حکومت نہیں،اگر یہ حکومت مریم نواز کی نہیں تو پھر کس کی ہے؟جو 90 دن سے آگے الیکشن لے کر جائے گا وہ غدار ہو گا، ایسا کرنے والے پر آرٹیکل 6 لگے گا، ملک میں فوری الیکشن کرائے جائیں،

شیخ رشید عمران خان سے سگار کا ڈبہ لے کر بہت پر جوش تھے، شیخ رشید نے ڈبہ لہرایا اور کہا کہ آج رہائی پر عمران خان نے شاید زندگی میں پہلی بار کسی کو ایسا تحفہ دیا ہو، عمران خان نے مجھے کہا کہ میں رات کو بھی آؤں اور کل بھی آؤں،کل صبح دس بجے میں اہم پریس کانفرنس کروں گا، اس دوران شیخ رشید سگار بھی پیتے رہے،

دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شیخ رشید کے موبائل فونز اور قیمتی گھڑیوں کی سپرداری کی درخواست خارج کر دی ،شیخ رشید کے موبائل فونز اور قیمتی گھڑیوں کی سپرداری سے متعلق درخواست کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ہوئی جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے شیخ رشید کی موبائل فونز اور قیمتی گھڑیوں کی سپرداری سے متعلق درخواست پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ کی درخواست خارج کر دی

Leave a reply