اوکاڑہ : ایپکا کی جانب سے مہنگائی کے خلاف ریلی نکالی گئی

اوکاڑہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک ظفر )ایپکا کی جانب سے مہنگائی کے خلاف ریلی نکالی گئی*
تفصیل کے مطابق اوکاڑہ ایپکا کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ و ریلی نکالی گئی ریلی ایجوکیشن آفس سے شروع ہو کر پریس کلب چوک میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں ملازمین کے علاوہ شہریوں نے بھی شرکت کی شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائ کے خلاف نعرے درج تھے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اتنی مہنگائی کردی ہے کہ غریب آدمی کا جینا مشکل ہو چکا ہے آئے روز کی مہنگائی سے تنگ آکر ملازم پیشہ افراد اور عام آدمی خود کشی پر مجبور ہوچکا ہے حکومت ہوش کے ناخن لے آئے اگر حکومت نہیں ہوتی تو چھوڑ کیوں نہیں دیتے مہنگائی ختم کرنے کا نعرہ لے کر آئے تھے اب غریب مکاؤ پروگرام چل رہا ہے عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی اشیاء بھی نہیں مل رہیں اگر مل رہیں تو اتنی مہنگی جو عوام کی قوت خرید سے باہر ہیں اگر حکومت نے آٹا ،گھی ،چینی،پٹرول دیگر اشیاء کی قیمتوں پہ کنٹرول ناکیا تو ہم احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیں گے۔

Leave a reply