اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹِ گرفتاری حاصل کر لئے

0
30

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹِ گرفتاری حاصل کر لیے۔

باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنماوں کے ایئرپورٹ کی طرف جانے والے راستوں کی بندش کی وجہ سے وارنٹ جاری کئے گئے-

تحریک انصاف کا احتجاج، ترجمان اسلام آباد پولیس کا موقف آ گیا

اسلام آباد پولیس نے غلام سرور خان، ذلفی بخاری، واثق اور دیگر کے وارنٹِ گرفتاری حاصل کئے علی امین گنڈا پور اور پرویز خٹک اسلام آباد پولیس کو پہلے ہی مقدمات میں مطلوب ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق عوام الناس کی بڑی تعداد وفاقی حکومت سے سڑکیں کھلوانے کے لیے اپیل کر رہی ہے وفاقی حکومت کی اجازت سے اسلام آباد پولیس، رینجرز اور ایف سی موٹر وے کھلوا سکتی ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اسلام آباد میں معمول کے مطابق کاروبار اور ٹریفک کی آمد و رفت جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ذلفی بخاری نے کہا تھا کہ ہم نے 3 دن کے لیے راستے بند کیے ہیں راستے تب ہی کھلیں گے جب خان صاحب کہیں گے۔

پی ٹی آئی احتجاج: اسلام آباد پولیس نے ٹریفک الرٹ جاری کردیا

قبل ازیں اسلام آباد پولیس کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا تھاکہ سیاسی جماعت کے رہنماؤں نےاسلام آباد آمدورفت کے راستے بند کرنے کا اعلان کیا ہے جس وجہ سے اسلام آباد کے شہریوں، طلبہ اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لہٰذا سفر شروع کرنے سے پہلے شاہراہوں کی صورتحال جاننے کے لیے پکار 15 پر کال کریں شہر میں بلا اجازت احتجاج کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جن سیاسی کارکنان کی شناخت اور مقدمات درج ہیں ان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کررہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے آنے والے قومی اور بین الاقوامی مہمانوں کے لیے راستے کھلے رکھے جائیں گے، ائیر پورٹ کےلیےبلا رکاوٹ آمد و رفت قومی تشخص کے لیے اہمیت کی حامل ہے، وفاقی قانون نافذ کرنے والے ادارے ائیرپورٹ اور موٹر وے تک آمد ورفت کے راستوں کی نگرانی کریں گے۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو،میزبا ن کا باربار سوال ،عمران خان حملے کا الزام لگانیوالوں…

Leave a reply