عمران خان نےنوازشریف کوخصوصی پیغام بھیج دیا:سینئرصحافی کادعویٰ

0
57

اسلام آباد :عمران خان نےنوازشریف کوخصوصی پیغام بھیج دیا:سینئرصحافی کادعویٰ ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم اور نواز شریف کے درمیان پیغامات کے تبادلے کا انکشاف۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بڑا انکشاف کیا گیا ہے۔ سینئر صحافی کا دعویٰ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قائد ن لیگ نواز شریف کو خصوصی پیغام بھیجا ہے۔

عمران خان نے نواز شریف کو پیغام بھیجا کہ ہم آپ کو گارنٹی دیتے ہیں کہ آپ کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہو گی، آپ واپس آکر عدالتوں کا سامنا کریں، سیاست کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔

تاہم نواز شریف نے وزیراعظم کی پیش کش قبول نہیں کی، قائد ن لیگ نے کہ ان کی صحت انہیں پاکستان واپسی کی اجازت نہیں دیتی۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نوازشریف کو ساتھیوں نے بتایا کہ اگروہ پاکستان چلے گئے تو پھروہ کبھی بھی پاکستان سے باہرنہیں جاسکتے اس لیے بہتر یہی ہے کہ لندن کو ہی اپنا مستقل ٹھکانہ بنالیں‌

سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے خود پاکستان واپس آنے کی بجائے اپنی صاحبزادی مریم نواز کیساتھ نرمی برتنے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی درخواست کی ہے۔

مریم نواز کو پاکستان سے نکلوانے کیلئے نواز شریف نے بڑوں سے بھی رابطہ کیا ہے، اس حوالے سے کچھ معاملات بھی طے ہوئے، تاہم وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹھیک ہے مریم نواز اپنے کیس فائنل کروائیں اور پھر بیرون ملک جا سکتی ہیں

Leave a reply