وزیراعظم عمران خان کل شندور کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ بطور مہمان خصوصی پولو میچ کا فائنل دیکھیں گے اور جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم عمران خان کل گلگت کا دورہ بھی کرینگے۔وزیر اعظم گورنر اور وزیر اعلی گلگت بلتستان سے ملاقات کے علاوہ گلگت بلتستان کابینہ سے بھی ملیں گے۔

وزیر اعظم کو گلگت میں ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم گلگت میں مقامی عمائدین اور پارٹی رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں شندور پولو فیسٹیول 2019 کا شاندار افتتاح کر دیا گیا رنگا رنگ پولو فیسٹیول کا افتتاح چترال اور گلگت بلتستان کے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا چترال کے دلکش موسم، حسین نظارے اور بلند و بالا پہاڑ کی بلندی پر شندور پولو فیسٹیول سج گیا، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے شندور پولو فیسٹیول کا افتتاح کیا، رنگارنگ میلہ3دن جاری رہے گا۔

Shares: