عمران خان شوکت ترین پر پھر مہربان، ایوب آفریدی کو بھی بڑا عہدہ مل گیا

0
87

عمران خان شوکت ترین پر پھر مہربان، ایوب آفریدی کو بھی بڑا عہدہ مل گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشیر خزانہ شوکت ترین کو ایک بار پھر تحریک انصاف کی حکومت بڑا عہدہ دے رہی ہے

شوکت ترین پر حکومت مہربان ہے، شوکت ترین مشیر خزانہ کے بعد اب سینیٹر بننے جا رہے ہیں، جس کے بعد شوکت ترین کو وزیر خزانہ بنا دیا جائے گا، شوکت ترین کو سینیٹر ایوب آفریدی کی خالی نشست پر پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹ کا ٹکٹ دیا جائے گا،سینیٹر ایوب آفریدی مستعفی ،چیئرمین سینیٹ نے استعفیٰ منظور کرلیا،سینیٹ سیکریٹریٹ نے سینیٹر ایوب آفریدی کی نشست خالی قرار دے دی،سینیٹ سیکریٹریٹ نے الیکشن کمیشن کو بھی آگاہ کردیا ،الیکشن کمیشن خالی نشست پر 30 روز میں انتخاب کرانے کا پابند ہے،مشیر خزانہ شوکت ترین اب ایوب آفریدی کی جگہ سینیٹر بنیں گے،

مشیر خزانہ شوکت ترین کو وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر بنایا تھا لیکن رکن قومی اسمبلی یا رکن سینیٹ نہ ہونے کے باعث مشیر خزانہ زیادہ سے زیادہ اس عہدے پر چھ ماہ تک رہ سکتے تھے، چھ ماہ کی مدت مکمل ہونے کے بعد شوکت ترین وزیر کا عہدہ مزید نہیں رکھ سکتے تھے جس کے باعث انہیں وزیر اعظم نے مشیر خزانہ بنا دیا۔ دوسری جانب سینیٹر ایوب آفریدی مشیر اوورسیز مقرر کر دیئے گئے،ایوب آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو استعفٰی پیش کیا ، مشترکہ اجلاس کے باعث انتظار کا کہا گیا،سینیٹ کی نشست وزیراعظم کی امانت تھی، خوشی کے ساتھ واپس کیا وزیراعظم عمران خان کے صوابدید ہے جس کو چاہے ذمہ داری دے،اگر وزیراعظم کوئی ذمہ داری نہیں بھی دینگے تو کوئی اعتراض نہیں،

 

کیا فیصل واوڈا قانون سے بالا تر ہیں؟ ،عدم پیشی پر الیکشن کمیشن کا اظہار برہمی

استعفیٰ دینے کے بعد فیصل واوڈا الیکشن کمیشن میں پیش، پھر مہلت مانگ لی

میری غلطی ہے تو پھانسی لگا دیں لیکن یہ کام ضرور کریں، فیصل واوڈا کا الیکشن کمیشن میں بیان

Leave a reply