میرے وزیراعظم صاحب مہنگائی روکنے کے اقدامات کریں یا پھربنی گالہ چلے جائیں:بلاول

جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل

لاہور:عمران خان مہنگائی روکنےکیلئے اقدامات کریں یا گھر جائیں، بلاول بھی بول اُٹھے،اطلاعات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ مہنگائی روکنےکے لیے عمران خان اقدامات کریں یا گھر جائیں۔

ایک بیان میں بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس بحرانوں کے حل کے لیے کوئی وژن نہیں ہے، گھٹتی آمدنی اور بڑھتی مہنگائی کے بحران کو روکنےکے لیے عمران خان عملی اقدامات کریں یا پھر گھرجائیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان ہر بحران پر نوٹس لے کر آخر میں ‘میں کیا کروں’ کا اعلان کرکے نئے بحرانوں کو پیدا کرنا شروع ہوجاتے ہیں، آج ملک میں عام آدمی مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے اور اس کی صرف ایک وجہ عمران خان کی نااہلی ہے.

ان کا کہنا تھا کہ بڑی بڑی باتیں کرکے اقتدار حاصل کرنے والے عمران خان کہ پاس بحرانوں کے حل کے لیے نہ کوئی وژن ہے نا منصوبہ، قوم مہنگائی کی صورت میں تبدیلی کی وہ خوفناک قیمت ادا کر رہی ہے، جس کا ازالہ اگلی کئی حکومتوں کو کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ کل بھی بلاول بھٹونے ایک ایسا بیان دیا تھا کہ جس کےبعد پی ڈی ایم میں مایوسی پھیل گئی تھی ، بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ وہ عمران خان سے الیکشن میں انتقام لیں گے

اس بیان کے بعد ن لیگ کی طرف سے یہ پراپیگنڈے کیا گیاکہ بلاول عمران‌ خان کے اقتدار کے پانچ سال پورے کرنے کے خواہاں ہیں ،بلاول بھٹو شروع سے ہی حکومت کےخلاف فرینڈلی اپوزیشن کرتے آرہے ہیں‌

Comments are closed.