گلیشیئر تیزی سے پھگل رہے ہیں، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہوا ، دنیا نے توجہ نہ دی تو دنیا تباہی کا شکار ہوجائے گی ، عمران خان کاجنرل اسمبلی میں‌خطاب

0
60

نیویارک : اقوام متحدہ کے 74ویں اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے خوشی ہے آج ہم یہاں مسائل پر بات کرنے کے لیے جمع ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ میں سب سے پہلے موسمیاتی تبدیلی سے اپنے خطاب کا آغاز کروں گا۔وزیراعظم نے اپنے خطاب میں‌ پاکستان اور دنیا بھر میں ہونےوالی موسمیاتی تبدیلیوں پر کھل کر بات ،

دنیا نے کشمیریوں کو بھارت کے مظالم سے نکالنے کی کوشش نہ کی تو پھر ایٹمی جنگ ہوگی اور ساری دنیا ذمہ دار بھی ہوگی ، عمران خان کا خطاب

وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں اقوام عالم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں تیزی سے گلیشیئر پگھل رہے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق 5ہزار گلیشیئر پگھل چکے ہیں اور اگر ہم نے اس مسئلے کی طرف ہنگامی بنیادوں پر توجہ نہ دی دنیا ایک بڑی تباہی سے دوچار ہو جائے گی۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کا جنرل اسمبلی میں‌ خطاب ، ماحولیاتی تبدیلی، منی لانڈرنگ ، اسلامو فوبیا اور کشمیر پر مدلل گفتگو

وزیراعظم نے کہا کہ جب ہماری جماعت خیبر پختونخوا میں اقتدار میں آئی تو ہم نے ایک ارب درخخت لگائے لیکن ایک ملک کچھ نہیں کر سکتا اور اقوام متحدہ اور دنیا کے امیر ممالک کو فوری طور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم نے تمام عالمی رہنماوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں میں‌پاکستان کے ساتھ عالمی دنیا بھی اپنا کردار ادا کرے

Leave a reply