عمران خان سے چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی ملاقات

0
93

چئیرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے ملاقات کی.ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا.

سیلاب کی تباہ کاریاں جاری،جاں بحق ہونے والوں کی تعداد1100 سے تجاوز

وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے عمران خان کو سیلاب متاثرین کی بحالی کے پلان کے بارے میں بریف کیا ،وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے سیلاب متاثرین کی مدد وبحالی کے لئے کامیاب ترین ٹیلی تھون پر چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مبارکباد دی

معافی نہیں مانگوں گا،عمران خان نےخاتون جج سے متعلق الفاظ واپس لینے کی پیشکش کردی

 

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ قوم خصوصا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ عمران خان کی آواز پر قوم نے لبیک کہا۔ عمران خان کی اپیل پر اربوں جمع ہونا ثابت کرتا ہے کہ عوام کو ان کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد ہے، عمران خان دھرتی کا بیٹا ہے اور اس نے دھرتی کی مٹی کا حق ادا کر دیا ہے ۔

چودھری پرویزالٰہی کا مذید کہنا تھا کہ عمران خان نے مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد وبحالی کے لئے فنڈ جمع کرنے میں پہل کی ۔عمران خان کی نیت نیک اور سمت درست ہے ۔اللہ تعالٰی بھی نیک نیتی کا پھل دیتا ہے۔عمران خان کی کامیابی ہی پاکستان کی جیت ہے،عمران خان کی قیادت میں متاثرین سیلاب کی جلد از جلد آباد کاری کے لیے پر عزم ہیں، سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی امداد میں وسائل کی کمی نہیں آنے دیں گے۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے وزیراعلیٰ آفس میں ملاقات کی۔ ظفر مسعود نے بینک آف پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت میں گھرے اپنے بہن بھائیوں کی مدد کے لئے آج پاکستان ہم سب سے ایثار و قربانی کا تقاضا کررہاہے۔ متاثرین سیلاب کی مددکرنا عین عبادت ہے اور ہم سب کا اخلاقی،قومی و مذہبی فریضہ ہے۔صاحب حیثیت بینک آف پنجاب کے اکاؤنٹ نمبر 6010159451200028 میں دل کھول کر امدادی رقوم جمع کرا ئیں۔ وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ کا IBAN نمبر 6010159451200028 PK92BPUNہے۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع ہونے والی رقم شفاف طریقے سے متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائے گی۔پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی آبادکاری میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔کسی کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے۔جن لوگوں کے گھر بار تباہ ہوئے ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر مالی امداد دیں گے۔سیلاب متاثرین کی بحالی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کا سہارا بنیں۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی مٹی آج ہم سب سے دکھی انسانیت کی خدمت کا تقاضا کرتی ہے۔سیلاب سے ہونے والی تباہی ناقابل بیان ہے۔اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے سب کو مشترکہ طور پر اپنی ذمہ داری نبھانا ہوگی۔بینک آف پنجاب کے اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ کاشف،ہیڈ مارکیٹنگ اسد ضیاء، چیف آف سٹاف بینک آف پنجاب نوفل داؤد او ردیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

علاوہ ازیں وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے ڈسکہ سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیات کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں رکن پنجاب اسمبلی باؤ محمد رضوان،صاحبزادہ عثمان خالد، خواجہ عاطف رضا، سمیع اللہ ملہی،قاری ذوالفقار سیالوی، وسیم احمد،خواجہ سلمان،محمودالحسن،رانا عثمان، طاہر رؤف اور محمد بلال شامل تھے.

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے تحصیل ڈسکہ کے عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تحصیل ڈسکہ کی موجودہ انتظامی پوزیشن برقرار رہے گی،ڈسکہ کو وزیرآباد میں شامل نہیں کیاجائے گا،ڈسکہ میرے دل کے قریب ہے، اس شہر کی حالت بدلیں گے،ڈسکہ سمیت ہر حلقے میں بھرپور ترقیاتی کام کروائیں گے،علاقے میں بنیادی سہولتوں کی بہتری کیلئے کام کریں گے۔

وفد نے تحصیل ڈسکہ کی موجودہ انتظامی پوزیشن برقرار رکھنے پر وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے ہمارا مطالبہ مان کر ہمارے دل جیت لئے ہیں۔

Leave a reply