عمران خان کی سفارتی کاری میں اچانک تیزی آگئی:افغان صدرکورات گئے فون:اہم پیشکش بھی کردی

اسلام آباد:وزیراعظم کا افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلیفونک رابطہ، امن عمل پر تبادلہ خیال،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سفارتی کاری میں بڑی تیزی آگئی ہے اوروہ خطے کے حالات پرزبردست منصوبہ بندی کرتے ہوئے نظرآتے ہیں ،

وزارت خارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ آج رات وزیراعظم عمران خان نے افغان صدراشرف غنی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔دونوں رہنماؤں نے افغان امن عمل میں پیشرفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور پاک افغان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بھی بات چیت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان امن کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا، افغان تنازع کے سیاسی حل کیلئے پاکستان نے سہولت کاری کا کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام افغان اسٹیک ہولڈرز تک رسائی امن عمل کیلئے کاوشوں کا حصہ ہے، پاکستان نے جامع اور سیاسی تصفیے کی طرف پیشرفت کو یقینی بنانےکی کوشش کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کے سیاسی کمیشن کا حالیہ دورہ پاکستان اسی تناظرمیں ہے۔ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں کا امن عمل کو جاری رکھنے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

خیال رہے کہ افغان طالبان کا وفد ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں پاکستان میں موجود ہے۔ملاعبدالغنی کی پاکستان میں آمد کوامریکہ سمیت وہ تمام قوتین بڑے غورسے دیکھ رہی ییں جو اس وقت افغانستان میں کسی نہ کسی طرح مداخلت کررہے ہیں‌

Comments are closed.