عمران خان نے پھر70 لاکھ خاندانوں کوخوشخبری سنادی

اسلام آباد:عمران خان نے پھر70 لاکھ خاندانوں کوخوشخبری سنادی ،اطلاعات کے مطابق معاون خصوصی برائے سماجی بہبود ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے حکم پر 30 مارچ تک احساس ڈیجیٹل سروے مکمل کرلیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق معاون خصوصی برائے سماجی بہبود ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس ڈیجیٹل سروے مکمل کرلیا جائے گا سروے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سروے کے لیے 2870 اساتذہ کو تربیت دی جائے گی، ملک کے پسماندہ 80 اضلاع میں سروے مکمل ہوچکا ہے۔

ثانیہ نشتر نے مزید کہا کہ احساس پروگرامز کے تحت 70 لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بریفنگ کے دوران بتایا تھا کہ کفالت مستحقین کی تعداد 43 لاکھ سے بڑھا کر 70 لاکھ کردی گئی ہے۔

انہوں نے کفالت پروگرام کے ڈیجیٹل نیٹ ورک کو سائبر حملوں سے بچانے کے متعلق کہا تھا کہ ہم نے نیٹ ورک کو ہیکرز سے بچانے کےلیے بھی موثر اقدامات اٹھائے ہیں جبکہ ڈیجیٹل پروگرام سے فراڈ الرٹ کو مزید مستحکم بنادیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت مختلف مسائل کو حل کرلیا گیا ہے اور عوامی آگاہی کیلئے مختلف اداروں کے سربراہوں کیساتھ ریڈیو پروگرام کررہے۔

Comments are closed.