اپوزیشن اسلام آباد پرقبضے کے چکروں میں:عمرا ن خان نے اسلامی طرزمعاشرت میں انقلاب برپا کردیا

اسلام آباد : اپوزیشن اسلام آباد پرقبضے کے چکروں ، عمرا ن خان نے اسلامی طرزمعاشرت میں ایک بہت بڑی سماجی برائی کے خاتمے کے لیے بڑااقدام اٹھا دیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پروفاقی حکومت نے جہیز پر پابندی لگانے کے لیے قانون سازی پرکام شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق قانونی سازی میں تجویز کیا گیا ہے کہ دولہے کا خاندان مہنگا فرنیچر، گاڑیاں، زمین، جائیداد یا زیورات کا مطالبہ نہیں کر سکے گا۔ جہیز میں اسلامی تعلیمات کے مطابق بنیادی ضروریات کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا، دلہن کے کچھ کپڑے جہیز میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تجویز کیا گیا ہے کہ جہیز کی رقم یا سامان کی قیمت 4 تولہ سونے کی قیمت سے زیادہ نہ ہو جب کہ مہمانوں کی طرف سے دیے گئے تحائف کی قیمت کا بھی تعین کیا جائے گا۔قانونی سازی میں تجویز کیا گیا ہے کہ جہیز پرپابندی کے قانون کا اطلاق چاروں صوبوں پر ہونا چاہیے۔

Comments are closed.