امریکہ میں پاکستانی سفیراسد مجید خان نے وال اسٹریٹ جنرل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں کشمیرکا مقدمہ بھرپورطریقے سے لڑیں گے۔ وزیراعظم عالمی برادری پر زور ڈالیں گے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت کا نوٹس لے۔
اسد مجید نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے۔ کشمیر کی صورتحال سے 2جوہری طاقتوں کے درمیان جنگ چھڑ سکتی ہے۔
پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر خطے کے امن اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے صورتحال خراب ہو لیکن اگر پاکستان کی خودمختاری کوخطرہ ہواتوپاکستان بھرپورطریقے سے جواب دے گا۔