اسلام آباد:قبائلی علاقوں میں ترقیانی کام ،نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور اعلیٰ تعلیم کے میدان آگے لے کر جانا میری شدید خواہش ہے ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے کے پی کے اعلیٰ حکومتی ذمہ داران سے ایک میٹنگ میں کیا .وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میںنوجوانوں کو ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔
ضم شدہ قبائلی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران خان نے یہ باتیں کیں۔انہوں نے کہاکہ قبائلی علاقوں کے عوام نے ملک کے لئے گرانقدر قربانیاں دی ہیں اور کئی مشکلات کاسامناکیاہے۔اجلاس میں سینیٹ میں قائدایوان شبلی فراز، خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمودخان، سینیٹرز ہدایت اللہ ، اورنگزیب خان، مرزا محمدآفریدی، مومن آفریدی اورسجادطوری نے شرکت کی۔








