عمران خان کے وارنٹ گرفتاری دو ہفتوں کیلئے معطل

0
38

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے لئے بلوچستان پولیس کی ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے، دوسری جانب بلوچستان ہائیکورٹ نے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے ہیں

پولیس عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کر آئی ہے، گزشتہ روز کوئٹہ کی مقامی عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے.میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس پی سٹی کوئٹہ پولیس ٹیم کی سربراہی کر رہے ہیں، ٹیم میں ڈی ایس پی، سب انسپکٹر، 2 گارڈ اور ڈرائیور شامل ہیں۔ ٹیم زمان پارک جائے گی اور عمران خان کو گرفتار کرے گی، کوئٹہ پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کے ساتھ ملکر زمان پارک جائے گی،

واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری گذشتہ روزجاری کئے، عمران خان کے خلاف مقدمہ کوئٹہ کے شہری نے بجلی روڈ تھانے میں درج کروایا تھا، مقدمے میں ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی سمیت دفعات شامل کی گئی ہیں، دوسری جانب کوئٹہ پولیس کے لاہور پہنچنے پر تحریک انصاف نے ایک بار پھر کارکنان کو زمان پارک پہنچنے کی کال دے دی ہے،عمران خان کی ممکنہ گرفتاری ،جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخواسے کارکنوں کو بلا لیا گیا کم از کم 5 ہزار پارٹی کارکن زمان پارک کے باہر ہر وقت موجود رہیں گے

گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر متبادل پارٹی قیادت کا معاملہ بھی طے کر لیا گیا،عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں شاہ محمود قریشی فیصلے کرنے میں بااختیار ہوں گے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری سے پہلے پارٹی ٹکٹوں کو فائنل کرنے کی بھی کوشش کی جائے گی اگلے ہفتے سے انتخابی جلسے شروع کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی امیدواروں کو بلدیاتی انتخابات اور حکومتی عہدوں پر ایڈجسٹ کیا جائے،مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ پارٹی کی مفاہمتی کمیٹی امیدواروں کے درمیان مفاہمت پیدا کرے گی،زمان پارک میں مزید کیمپ لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے،عمران خان کی رہائشگاہ کے سامنے دو خالی پلاٹ استعمال ہوں گے،

دوسری جانب عمران خان کے خلاف کوئٹہ میں درج مقدمے میں وارنٹ گرفتاری 2 ہفتوں کیلئے معطل کر دیئے گئے ہیں بلوچستان ہائیکورٹ نے آئی جی بلوچستان ، ڈی آئی جی، ایس پی لیگل اور ایس ایچ او کو نوٹس جاری کر دیئے جبکہ عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرانے والے خلیل کاکڑ کو بھی نوٹس بھجوایا گیا ہے۔عدالت نے کیس کی سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کر دی

Leave a reply