چین، شی جِن پنگ تیسری مرتبہ صدر منتخب،وزیراعظم شہباز شریف کی مبارکباد

0
34
shechan

چین، شی جِن پنگ تیسری مرتبہ صدر منتخب،وزیراعظم شہباز شریف کی مبارکباد

چین کی پارلیمان نے شی جِن پنگ کو تیسری مرتبہ صدر منتخب کر لیا ہے، شی جِن پنگ جمعہ کو تیسری بار 5 سالہ مدت کے لیے چین کے صدر منتخب ہوگئے ہیں ،پارلیمان میں نیشنل پیپلز کانگریس کے 3ہزار کے قریب اراکین نے دی گریٹ ہال میں شی جِن پنگ کو صدر منتخب کرنے کے لیے متفقہ طور پر ووٹ دیا ان کے مدمقابل کوئی دوسرا امیدوار نہیں تھا ووٹنگ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی اور الیکٹرانک گنتی تقریباً 15 منٹ میں مکمل ہوئی۔ شی جِن پنگ ملک کے مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین کے طور پر بھی تیسری مدت کے لیے منتخب ہوئے۔پ ارلیمان نے ژاؤ لیجی کو چیئرمین اور ہان ژنگ کو نیا نائب صدر منتخب کیا ، شی جِن پنگ نے چین کے بانی ماؤ زے تنگ کے بعد ملک کے سب سے طاقتور رہنما کے طور پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے.

حکومت نے یہ کام کیا تو وکلاء 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،وکلا کی دھمکی

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا

سپریم کورٹ میں گن اینڈ کنٹری کلب کیس کی سماعت، عدالت نے دیا حکومت کو بڑا جھٹکا

گن اینڈ کنٹری کلب سے متعلق کیس کی سماعت،سپریم کورٹ کا بڑا حکم

وزیراعظم شہباز شریف نے تیسری بار چین کا صدر منتخب ہونے پر شی جن پنگ کو مبارک باد دی ہے،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شی جن پنگ کو آئندہ 5سال کے لیے چین کا صدر منتخب ہونے پر مبارک پیش کرتے ہیں،شی جن پنگ پر چین کے عوام اور پارلیمنٹ کا اعتماد ان کی ائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے،صدر شی جن پنگ چین کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی علامت بن چکے ہیں شی جن پنگ کی قیادت میں چین دنیا کی سرفہرست معاشی قوت بن چکا ہے،شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت میں چین ہر شعبے میں کامیابیاں حاصل کر رہا ہے امید ہے شی جن پنگ صدارت میں دونوں ممالک کےا سٹریٹیجک تعاون مضبوط ہوگی،صدر شی جن پنگ چین کے حکومت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں،

Leave a reply