باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزنے کاروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی اسمگلر ز گرفتار کر لیا
پاکستان کوسٹ گارڈز اپنی ذمہ داری کے علاقے میں غیر قانونی کاروبار اورمنشیات اسمگلنگ کرنے والوں پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے جوانوں نے بین الاقوامی اسمگلر جان محمد عرف جعفر اور اس کے بیٹے قنمبر کو گوادر میں عدالت کے احاطے سے گرفتار کر لیا۔واضح رہے کہ مذکورہ اسمگلرز بین الاقوامی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں اور مختلف کیسز میں کوسٹ گارڈز کو مطلوب تھے۔
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تا کہ وطنِ عزیز کو ان جیسے منشیات اسمگلروں سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔