لاہور:عمران خان مریم نواز اور شہبازشریف سے بہت زیادہ حسد کرتے تھے،،اطلاعات کےمطابق عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنے سابق شوہروزیراعظم پاکستان پرپھرالزامات لگادیئے ،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان مریم نواز اور شہبازشریف سے بہت زیادہ حسد کرتے تھے۔
ایک آن لائن انٹرویو میں بات کرتے ہوئے سابق اہلیہ وزیراعظم عمران خان ریحام خان نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان مریم نواز اور شہبازشریف سے بہت زیادہ حسد کرتے تھے۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب مریم نواز امریکہ میں مشال اوبامہ کے ہمراہ تعلیم کے موضوع پر تقریر کر رہی تھیں تو میں نے عمران خان کو کہا کہ ٹی وی دیکھو لیکن وہ اتنا حسد کرتے تھے کہ اٹھ کر چلے گئے۔
جب @MaryamNSharif امریکہ میں مشال اوبامہ کے ہمراہ تعلیم کے موضوع پر تقریر کر رہی تھیں تو میں نے عمران خان کو کہا کہ ٹی وی دیکھو لیکن وہ اتنا حسد کرتا تھا مریم نواز سے کہ اٹھ کر بھاگ گیا#PTIFearsMaryam pic.twitter.com/iwf7kXtFGd
— Rashid Nasrullah (@RashidNasrulah) August 6, 2020
ریحام خان کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی شخص پاکستان کی نمائندگی کہیں بھی کرتا ہے تو ہم اس کو سنتے ہیں، وہ اپوزیشن جماعت کا ہو یا اپنی پارٹی، ہم اس کا سنتے ضرور ہیں، لیکن عمران خان اس قدر حسد کرتے تھے کہ انہوں نے مریم نواز کی تقریر تک نہیں سنی اور اٹھ کر چلے گئے۔