جوتربیت نوازشریف نےاپنےورکروں کی کی ہے وہ عمران خان ساری زندگی بھی نہیں کرپائے گا:شہزاد اکبرمان گئے

0
38

اسلام آباد:میں دل سےیہ تسلیم کرتا ہوں کہ جوتربیت نوازشریف نےاپنےورکروں کی کی ہے وہ عمران خان ساری زندگی بھی نہیں کرپائے گا:شہزاد اکبرمان گئے :شہزاد اکبرمان گئے .اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نےیہ تسلیم کیا ہے کہ جوتربیت نوازشریف نے اپنے ورکروں کی ہے وہ عمران خان ساری زندگی بھی نہیں کرپائے گا،

شہزاد اکبرکہتے ہیں کہ تربیت کا اثرہےکہ جس ن لیگی رکن اسمبلی کے معاملات کا جائزہ لیتے ہیں وہ دوسرے سےکرپشن لوٹ میں کہیں آگے ہے،سرکاری زمینوں‌پرقبضے ، سرکاری عمارتوں پرقبضے ، لوگوں کے پلاٹوں پرقبضے ، لوگوں کی فیکٹریوں اورکارخانوں‌پرقبضے یہ حسن اتفاق سے سب کی عادت بن گئی ہے

شہزاد اکبرکہتےہیں کہ ویسے توہرروز بڑے بڑے قومی چورسامنے آرہے ہیں مگرن لیگ کی خواتین ممبران اپنے مردوں سے زیادہ اس سلسلے میں سرگرم ہیں‌، شہزاد اکبرکہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید سے شکرگڑھ میں 10 کروڑ مالیت کی اراضی واگزار کرائی جا رہی ہے ، قبضہ مافیا کے سرپرست چیختے چلاتے رہیں گے لیکن حکومت کا ایکشن جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف پنجاب میں پچھلے 2 سال کے دوران 210 ارب روپے کی ریکوری ہوئی جب کہ 3 ارب روپے سے زائد مالیت کی اراضی واگزار کرائی جا چکی ہے ، اراضی واگزار کرانے پر لینڈ مافیا سیاسی انتقام کا واویلا کر رہا ہے۔

شہزاد اکبر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ عمران خان کبھی بھی اپنے ورکروں کو سرکاری یا غیرسرکاری لوٹ کھسوٹ کی اجازت نہیں دے اوروہ کبھی اس عمل کی حوصلہ افزائی بھی نہیں کرے گا خواہ اس سے اقتدار چلا جائے لیکن یہ کردار کا ایک بہترین انسان ہے جواقدار پرسودے بازی نہیں کرے گا

Leave a reply