توشہ خانہ فوجداری کیس؛ عمران خان ذاتی حیثیت میں کل طلب

0
41
Imran Khan

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد توشہ خانہ فوجداری کیس میں کل عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا گیا ہے جبکہ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کل سماعت کے لیے مقرر بھی کردیاہے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور نے چئیرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں کل طلب کرلیا جبکہ کیس کی سماعت ایف ایٹ کچہری میں کل صبح ساڑھے 8 بجے ہوگی، عدالت نے کیس کی سماعت کا نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر، خواجہ حارث ایڈووکیٹ، بیرسٹر گوہرعلی خان اور فیصل فرید چوہدری ایڈووکیٹ کو بھی نوٹس جاری کردیے۔ تاہم یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 7 روز میں سیشن کورٹ کو فیصلہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت ہونے کے خلاف چئیرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہو گی۔
مزید یہ پڑھیں؛
وزیراعظم کی غیرملکی سرمایہ کاری سے متعلق مواقع تلاش کرنے کی ہدایت
ڈی جی پی ٹی اے کے گھر چوری کی واردات
شمالی وزیرستان؛ خودکش دھماکے میں 3 اہلکار شہید جبکہ 10شہری زخمی
امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس سے کوکین برآمد
اسحاق ڈار کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات
لاہورمیں 285 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوچکی ہے،عامر میر
سی پیک کے دس سال مکمل،وزیراعظم شہبازشریف کی چین اورپاکستان کو مبارکباد
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے کوئٹہ وکیل قتل کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بینچ کی جانب سے جاری فیصلے میں عدالت کا کہنا ہے کہ شہید جمیل کاکڑ پولیس سٹیشن کوئٹہ میں درج مقدمہ میں حفاظتی ضمانت کی استدعا کی، عدالت کو بتایا گیا پٹشنر کو متعلقہ عدالت تک پہنچنے کے لیے گرفتاری کا خدشہ ہے، 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض 17 جولائی تک چیئرمین پی ٹی آئی کی حفاظتی ضمانت منظورکی جاتی ہے۔

Leave a reply