سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان ساری زندگی جیل میں رہنے کو تیار ہے،
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کل اسمبلی میں جو ہوا،ظلم کا نظام تھا اُسے قانونی حیثیت دیکر جائز کردیا، 4 گھنٹے میں بغیر کسی بحث کے منظور کرلیا، یہ پاکستان میں عالمی ریکارڈ ہے، عمران خان نے کہا آج آپ کو اچھی طرح سمجھ آگئی ہوگی آپ سے آپ کی آزادی چھینی جارہی ہے، عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ انصاف کیلئے انقلاب لانا ہے، مجھے تو یہ ساری زندگی جیل میں رکھنا چاہتے ہیں، مجھے یہ قبول ہے، باہر آپ بیٹھے ہیں، آپ کو نظام قبول ہے؟ فیصلہ آپ نے کرنا ہے، کیا آپ کے بچے اس نظام میں رہ سکتے ہیں جس میں کوئی محفوظ نہیں،
قبل ازیں قبل پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے گزشتہ روز عدلیہ اور پوری قوم پر حملہ کیا، حکومت اب مقتدرہ کی خواہش پر جج لگائے گی، پاکستان کو ایک محکوم ملک بنانے کی سازش کی گئی ہے،آزاد ذہن رکھنے والوں کے لیے دروازے بند کر دیے گئے ہیں، ہمیں فیصلہ کرنا ہے ڈرے ہوئے انسانوں کی طرح رہنا ہے یا آزاد قوم کی طرح جینا ہے،مدت ملازمت میں توسیع افواج پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے،میں سمجھتا ہوں کہ اس نوعیت کی قانون سازی اس طرح نہیں ہونی چاہئے،اس پر رائے لینی چاہئے تھی، بہرحال یہ ایک واقعہ ہوگیا ہم اس کیساتھ آگے بڑھیں گے،لیکن اصل مزاحمت عدلیہ کے حوالے سے ہے،
سروسز چیفس کی مدت،پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری
قومی سلامتی ،عدالتی نظام میں بہتری کیلئے حکومت کے شانداراصلاحاتی فیصلے
آرمی ایکٹ بل، مختلف ممالک میں سروسز چیفس کی مدت ملازمت کا دورانیہ
سروسز چیف کی مدت ملازمت تین سے پانچ سال بڑھانے کا خوش آئند فیصلہ