لاہور:کیا عمران خان اسلام آباد جائیں گے ان سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ ہاں وہ ضرور جائے گا ،کیوںکہ اس کو پتہ ہےکہ اگروہ اسلام آباد نہ گیا تواس کی سیاست نہیں رہے گی ، یہ چاہتا ہے کہ بندے مر جائیں ،کوئی ہنگامہ ہوجائے تواس کا کام بن جائے گا، ارشد شریف کا ایشواس کے ہاتھ آگیا ، ان کا کہنا تھا کہ کل ایک شادی میں لوگ کہہ رہے تھے کہ عمران خان کی وجہ سے کاروبار بند ہیں‌

ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ واقعی عمران خان کی سیاست زندہ ہوجائے گی ،وہ تو چاہتا ہے اور اس میں کوئی شک بھی نہیں ،کیوں کہ وہ عوام کا پسندیدہ لیڈر ہے مگراب وہ مقبول ہونے کے ناطے کیا گل کھلائے گا، یہ بات دلچسپ ہے ، اب ایک بڑی پارٹی کا سربراہ ایسی حرکت کرتا ہے تویہ ایک بڑی ہی حیران کن بات ہے

ایک اور سوال جس میں عمران خان سے منسوب ان کی بیٹی ٹیریان کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک درخواست آئی ہے ، تواس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 2004 میں ایک ایسا معاملہ سامنے آیا تھا ، جس کے بعد عمران خان کی بہن علیمہ خان ہر سال اس کے اخراجات کے لیے پیسے بھیجتی تھی ، جہاں‌تک تعلق ہے کہ عمران خان نے یہ اقرار کیا تھا لیکن اب اگران کے وکلا نے اس حلف نامے کے بغیر جمع کروائے یا کل کو وہ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ یہ جھوٹ ہیں‌، اس حوالے سے مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ ہوسکتا ہے کہ عمران خان جھوٹ بولنے پرنااہل ہوسکتےہیں‌

مریم نواز اور نوازشریف کے پاکستان واپس آنے کے حوالے سے مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ مریم نواز تو آسکتی ہیں لیکن نوازشریف کے بارے میں حتمی طور پر نہیں کہہ سکتا ، کیوں کہ حالات ابھی ٹھیک نہیں ، خواجہ آصف کے اس دعوے کے مطابق کہ نوازشریف بہت جلد پاکستان آرہے ہیں تو مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ ہرکوئی سن رہا ہے اورن لیگ تو بڑے عرصے سے دعوے کررہی ہے کہ نوازشریف بہت جلد وطن واپس آرہے ہیں جیسے جاوید لطیف نے کہا تھاکہ چنددن بعد تو وہ چند دن کب پورے ہونے ہیں ، انکا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ ابھی نوازشریف شاید جلد پاکستان نہ آئیں ،نوازشریف کی تاحیات نااہلی ختم ہونے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا تو اگلا الیکشن لڑ سکتا ہے ،جہانگیرترین بھی منتظر ہیں

 

پاکستان کے مستقبل کے سیاسی منظر نامے کے حوالے سے مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ حالات قدرے پرسکون ہوں گے ، آرمی چیف کی میرٹ پر سلیکشن ہوئی ہے ، اور نیا آرمی چیف اگرعمران خان نے گڑ بڑ کی گئی تو وہ سختی سے پیش آئے گا ، عام انتخابات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اگلے سال ستمبر اکتوبر میں عام انتخابات ہوں گے

ایک اور سوال کے جواب میں مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ سیاستدان بھیڑیئے ہیں ، ان کا کہنا تھاکہ میں نے کہا تھا کہ عمران خان نئے آرمی چیف کی تعریفیں کرے گا ، یہ بہت مکار شخص ہے ، ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کچھ نہیں کرسکے گا یہ 26 نومبر کو آئے گا اور چلا جائے گا اور پھر کہہ دے گا کہ میں پندرہ تاریخ آوں گا اور اسلام آباد کو ٹیک اوور کرلوں گا

مبشرلقمان نے اسد عمرکے بیان کے حوالے سے جواب دیا کہ اسد عمر کا یہ کہنا کہ راولپنڈی انتظامیہ جان بوجھ کرعمران خان کی جان کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کرے گی ، ان کا کہنا تھا کہ وزیرآباد میں عمران خان پر ہونے والے حملے کی ذمہ دار پنجاب کی انکی اپنی انتظآمیہ تھی ،

ایک اور سوال کے جواب میں کہ عمران خان 56 شرائط پر وعدہ پورا کرکے دکھائی گی ، ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے 56 میں سے 55 شرائط پر عمل نہیں ہوگا

شیخ رشید کے حوالے سےایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کب سے پیشن گوئیاں کررہے ہیں ، وہ اپنی بات نہ کرتے عمران خاں کے حوالے سے ایسی پیشن گوئیان‌کرتے ہیں، تخت پنجاب کے‌حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ کچھ بھی ہوسکتا ہے ، عمران خان اور پرویزالٰہی کے درمیان بھی دوریاں ہیں ، اس لیے آگے آگے دیکیھیے ہوتا ہے کیا،

Shares: