آج کل سوشل میڈیا پر عمران خان کے پرانے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے. اس میں عمران خان سے سوال کیا گیا کہ آپ کو فلموں میں کام کرنے کی آفر نہیں ہوئی تو انہوں نے کہا کہ مجھے انڈیا سے ایک بہت بڑے ڈائریکٹر نے لندن میں ملاقات کے دوران ایک فلم کی آفر کی لیکن میں نے منع کر دیا ، منع کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں بنیادی طور پر ایک کرکٹر ہوں اور اداکار نہیں لہذا میںکرکٹ تو کھیل سکتا ہوں لیکن اداکاری نہیںکر سکتا. اگر چاہوں بھی تو نہیںکر سکتا کیونکہ جو مجھے کام آتا ہی نہیںوہ کیسے کر لوں. ان سے جب پوچھا گیا کہ وہ ڈائریکٹر کون تھا تو انہوں نے نام بتانے سے پہلے گریز کیا لیکن پھر نام بتا بھی دیا.
انہوں نے کہا کہ مجھے دیو آنند اور اسماعئل دربار نے فلموں میںکام کرنے کی آفر کی لیکن میں نے منع کر دیا کیونکہ اداکاری میں مجھے دلچپسی نہیں ہے. اداکاری جن کا کام ہے انہی کو کرنا چاہیے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب مجھے فلموں میں کام کرنے کی آفر ہوئی تو میں تھوڑا نروس ہو گیا کہ کیا جواب دوں لیکن میںجواب جو دینا چاہیے تھا وہی دیا اور منع کر دیا.