شفاف سینٹ الیکشن صدارتی آرڈ یننس پاکستان کےسیاسی کلچرکےخلاف ہے:بیرسٹرظفراللہ کی سپریم کورٹ میں دلیل

اسلام آباد :شفاف سینٹ الیکشن کا صدارتی آرڈ یننس پاکستان کےسیاسی کلچرکے خلاف ہے:بیرسٹرظفراللہ کی سپریم کورٹ میں دلیل،عدالت سن کرحیران رہ گئی ،اطلاعات کے مطابق سینیٹ انتخابات کوشفاف بنانے کے صدارتی آرڈینینس پرسپریم کورٹ میں بحث کے دوران عجیب دلائل سن کرعدالت بھی غمزدہ ہوگئی

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں صدارتی آرڈیننس پربحث کے دوران جب عدالت نے پوچھا کہ اگرایک شخص چاہتا ہے کہ اس کے ملک میں معاملات شفاف چلیں اوراس قوم کوشفافیت کی صورت میں ایک شفاف نظام ملے تواس میں توہمیں خوش ہونا چاہیے تھا نہ کہ ہم مخالفت کریں‌

ذرائع کے مطابق اس کے جواب میں اپوزیشن کی طرف سے بیرسٹرظفراللہ نے یہ دلیل دی کہ چونکہ یہ پاکستان کے سیاسی کلچر کے خلاف ہے اس لیے اس کو نہیں ہونا چاہیے

جس پرعدالت نے استفسار کیا کہ جناب کیا اس قوم کے پڑھے لکھے طبقے کی کوئی اہمیت نہیں جونظام بدلنا چاہتے ہیں، وہ الیکشن میں کرپشن اورچوربازاری کا خاتمہ چاہتے ہیں تو بیرسٹرظفراللہ نے پھر یہی جواب دیا کہ جب پاکستان کی سیاسی جماعتیں یہ چاہتی ہیں کہ یہ پرانا طریقہ کار ٹھیک ہے توحکومت کواس پراعتراض نہیں ہونا چاہیے جس پرججزصاحبان یہ دلیل سن کرہکے بکے رہ گئے

بیرسٹرظفراللہ نے کہا کہ دنیا میں بھی ایسا نہیں ہوتا ، جس طرح پاکستان میں کوشش کی جارہی ہے تو عدالت نے جواب دیا کہ جناب بیرسٹرصاحب دنیا میں ایسے بندے خریدے بھی نہیں جاتے جس طرح پاکستان میں منڈیاں لگی ہوئی ہیں ، عدالت میں بحث ابھی جاری ہے

Comments are closed.