ریاض:وزیراعظم عمران خان کی مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری:ملک وقوم کی سلامتی کی دعائیںا،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر وزیراعظم عمران خان مدینہ پہنچ گئے۔ انہوں مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری بھی دی۔
سعودی عرب سے ذرائع کے مطابق اس موقع پروزیراعظم عمران خان نے ملک وقوم کی سلامتی وخوشحالی کی دعائیں کیں
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے تین روزہ دورہ سعودی عرب کے موقع پر مدینہ منورہ پہنچ گئے، مدینہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل نے وزیراعظم عمران خان کا شاندار ا ستقبال کیا۔ وزیر اعظم مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دیں گے۔
مدینہ پہنچنے کے بعد وزیراعظم جب جہاز سے باہر آئے تو وہ جوتوں کے بغیر ننگے پیر تھے۔
وزیراعظم کے وفد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حماد اظہر اور معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم شامل ہیں۔
دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم نے مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری بھی دی۔
قبل ازیں پاکستان کے وزرات خارجہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم 23 اکتوبر سے 25 اکتوبر کے دورے کے دوران ریاض میں ہونے والی ’مڈل ایسٹ گرین اینی شیئٹیو‘ سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
سربراہی کانفرنس کے دوران وزیراعظم ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک کو درپیش چینلجز پر اپنا نکتہ نظر بیان کریں گے۔ وزیراعظم اس موقع پر ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قدرتی طریقوں پر مبنی پاکستانی تجربات پر بھی روشنی ڈالیں گے۔
ایم جی آئی سربراہی کانفرنس سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی ایما پر منعقد کی جا رہی ہے۔ یہ مشرق وسطی میں اپنی نوعیت کی پہلی ایسی کانفرنس ہے۔
یاد رہے کہ اس سال مارچ میں سعودی ولی عہد نے گرین سعودی عرب اور گرین مڈل ایسٹ کے نام سے منصوبے شروع کیے تھے۔ ان کا مقصد کرہ ارض اور قدرتی حیات کا تحفظ ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ایسے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے پیش کش کی تھی کہ اس سلسلے میں پاکستان کلین اینڈ گرین پاکستان اور ٹین بلین ٹری سونامی جیسے منصوبوں کا تجربہ بھی شیئر کر سکتا ہے۔