عمران امریکاپرسازش کے بیانیے سے خود ہی پیچھے ہٹے،نگران وزیراعظم

0
68
kakar anwar

برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ جیمز کلیورلے کی نگران وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں پی آئی اے فلائٹس کی بحالی سمیت دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں اطراف کا مشترکہ مفادات پر مبنی تمام شعبوں میں تعلقات کی وسعت پر زور دیا،ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تاریخی تعلقات کی مضبوطی میں 16 لاکھ برطانوی پاکستانیوں کے کردار کو سراہا گیا ،برطانوی حکام نے افغانستان میں حالیہ انخلا کے عمل اور بعد ازاں بحالی کے دوران پاکستان کی معاونت کو سراہا ،وزیراعظم نے سیکریٹری خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کی،

دوسری جانب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ترکیہ کے ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم جلد انتخابی عمل میں داخل ہونے جارہے ہیں،یقین دلاتا ہوں انتخابی عمل مکمل صاف، شفاف اور آزادانہ ہوگا،انتخابی حلقہ بندیوں پر اعتراض قانون سازی کے وقت کیا جاسکتا تھا،انتظامی سطح پر کسی خاص گروپ کی حمایت یا مخالفت نہیں کی جائے گی،الیکشن کمیشن غیر آئینی کام نہیں کرے گا، ہم نے قانون اور آئین کے مطابق عمل کرنا ہے،جمہوریت میں پُرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہوتا ہے، تشدد آمیز مظاہروں کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی،ہر سیاسی جماعت کے حق کا تحفظ کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی امریکا پر سازش کے بیانیے سے خود ہی پیچھے ہٹ گئے،بعض اوقات سیاستدان عوامی حمایت حاصل کرنے کیلئے ایسا موقف اپنا لیتے ہیں،پاکستان آزاد اور خود مختار ملک، ہم اپنے قومی مفاد میں فیصلے کرتے ہیں،

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاکہ اتحادی ممالک افغانستان میں 2کھرب ڈالر خرچ کرنے کے باوجود مرکزی اتھارٹی قائم نہ کر سکے،افغانستان میں اتحادی افواج کی موجودگی میں بھی 15سال تک پاکستان سرحد پار حملوں کا شکار رہا۔ افغانستان میں کوئی ایک مرکزی اتھارٹی قائم نہیں، بلکہ ایک متحارب گروپ اقتدار میں ہے،افغانستان میں استحکام دونوں ممالک کے مفاد میں ہے،کالعدم ٹی ٹی پی کے افغانستان میں ٹھکانے ہیں،افغانستان عبوری حکومت اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہ ہونے دے،پاکستان نے سرحد پار حملوں کو روکنے کیلئے کئی سکیورٹی اقدامات کئے ہیں

"استحکام پاکستان پارٹی” نام سے متعلق عون چودھری کی وضاحت

چھینہ گروپ بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کو تیار

جہانگیرترین کی پارٹی کا نام الیکشن میں رجسڑیشن سے پہلے ہی الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں چیلنج

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

 ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

استحکام پاکستان پارٹی کی پریس کانفرنس، فواد چودھری "منہ” چھپاتے رہے، تصاویر وائرل

Leave a reply