عمران خان کی لینڈ کروزر گاڑی واپس کرنے کا حکم

0
45
imran gari

انسداد دہشت گردی عدالت نے سربراہ پی ٹی آئی عمران خان کی لینڈ کروزر گاڑی واپس کرنے کا حکم دے دیا

عدالت نے گاڑی کی سپرداری کی درخواست منظور کر لی ،عدالت نے فیصلے میں کہا کہ گاڑی کے مالک افتخار گھمن کو گاڑی واپس کریں ،گاڑی کا مالک پانچ لاکھ روپے کے مچلکے عدالت جمع کرائے ،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے فیصلہ دیا ،گاڑی کے مالک افتخار گھمن کی جانب سے کیس کی پیروی مرزا عاصم بیگ ایڈوکیٹ نے کی جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس میں تھانہ سی ٹی ڈی نے گاڑی قبضے میں لی تھی جوڈیشل کمپلیکس میں گاڑی خراب ہونے کے بعد گاڑی قبضے میں لی گئی تھی

واضح رہے کہ عمران خان کی گاڑی کی سپرداری کے حوالہ سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ گاڑی کی سپر داری کی جائے اور گاڑی مالک کے حوالے کی جائے،

عمران خان کے وکلاء نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی گاڑی اسلام آباد سی ٹی ڈی تھانے میں بند ہے ، تھانہ رمنا کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی جس میں کہا گیا کہ ہمارے پاس عمران خان کی گاڑی نہیں ،عمران خان کے وکلا کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گاڑی گزشتہ سماعت پر جوڈیشل کمپلیکس میں خراب ہوئی تھی ، پولیس نے گاڑی جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس میں بند کر رکھی ہے، گاڑی کے مالک کی طرف سے انسداد دہشت گردی عدالت میں سپرداری دائردرخواست کر دی گئی

حویلیاں میں عاشقین رسول سے درندگی۔ اصل حقیقت کیا؟ حافظ سعد رضوی نے کھرا سچ میں سب بتا دیا

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

Leave a reply