عمران خان کی گرفتاری کی بجائے میرے بھائیوں کو ہراساں کیا جا رہاہے. اہلیہ ایڈوکیٹ عبدالرزاق شر

0
43
wakeel ehliya

عمران خان کی گرفتاری کی بجائے میرے بھائیوں کو ہراساں کیا جا رہاہے. اہلیہ ایڈوکیٹ عبدالرزاق شر

ڈیرہ مراد جمالی کوئٹہ میں قتل ہونے والے سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کی چھوٹی اہلیہ حور بی بی نے اپنی والدہ در بی بی اور اپنی بھابھی زینت بی بی کے ہمراہ گوٹھ اللہ ورایا شر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ میرے شوہر ایڈوکیٹ عبدالرزاق شر کو کوئٹہ میں فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا جس کا مقدمہ میرے سوتیلے بیٹے کی مدعیت میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف درج کیا گیا حکومت اور پولیس کی جانب سے عمران خان کے خلاف کارروائی کے بجائے میرے بے گناہ بھائیوں کے خلاف آئے روز چھاپے لگاکر چادر و چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہا پے

پولیس میرے بھائیوں کے خلاف ہراساں کرنے کے اس عمل کو بند کرے اور جس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اسے قانون کے کٹہرے میں لائے میرے سوتیلے بیٹے عبداللہ اور دیور چنگیز خان کی ایماء پر ہمیں پولیس بلا وجہ تنگ کررہی ہے میرے سوتیلے بیٹے اور دیور کی دیگر اقوام کے لوگوں کے ساتھ ذاتی رنجشیں اور جھگڑے چل رہے ہیں وہ مجھے اور میرے بھائیوں کو ڈرا دھمکا کر میرے حصے کی پراپرٹی کو ہتھیانا چاہتے ہیں جبکہ میرا 15 تولہ سونا زیورات بھی دینے سے گریزاں ہیں ان کے اس عمل کو بلوچ معاشرے میں منفی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے جو چند ٹکوں کے عیوض بلوچی چادر و چار دیواری کو روند رہے ہیں میرے بھائی میری اور میرے بچوں کی پرورش کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں پولیس اپنے اس رویے پر قابو پائے جو ناقابل سمجھ اور ناقابل برداشت عمل ہے .

میں وزیراعظم پاکستان وزیر اعلیٰ بلوچستان۔کورکمانڈر بلوچستان آئی جی پولیس اور وزارت داخلہ سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ شہید ایڈوکیٹ عبدالرزاق شر کے قتل کے مقدمے میں ملوث اصل مدعی کو گرفتار کر کے ہمیں انصاف فراہم کریں اور پولیس کی جانب سے میرے بھائیوں کے خلاف ناجائز چھاپوں کے عمل کو بند کرائیں میں یہاں اپنے شہید شوہر کی رضامندی سے آئی تھی اور وہ مجھے تمام اخراجات دیتے رہے مگر اب ان کی شہادت کے بعد میرے سوتیلے بیٹے اور دیور کی جانب سے دھونس دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور میرے صغیر بچوں فیاض احمد، ریاض احمد و دیگر کو بھی قتل کرنا چاہتے ہیں میرے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں اور پولیس کی جانب سے تنگ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے شہید ایڈوکیٹ عبدالرزاق شر کی ساس در بی بی نے بتایا کہ میرے بیٹے عبدالمجید شر کے قتل میں بھی متذکرہ بالا اشخاص ملوث ہیں جوکہ میرے پوتوں اور شہید ایڈووکیٹ عبدالرزاق شر کے بیٹوں کو بھی قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں

Leave a reply