پاکستان کے دشمن عمران خان کی حمایت کررہے. مولانا فضل الرحمان

ہمارے دور کے منصوبوں پر مولانا فضل الرحمان تختیاں لگا رہے ہیں. علی امین گنڈہ پور
0
49
Maulana

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ماضی میں 2018ء کے الیکشن میں دھاندلی کے سرپرستوں کو جانتے ہیں جبکہ دھاندلی کےسرپرست رہنےدیئےنہ فائدہ اٹھانےوالے علاوہ ازیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک دشمن قوتیں ایک شخص یعنی عمران خان کی حمایت کررہی ہیں۔ واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بیرونی ایجنٹوں نےملکی معیشت کوجام کیا ہوا اور ملکی معیشت کی عمارت کو زمیں بوس کیاگیا ہے حتکہ ترقی کاسفر بھی روک دیا گیا لیکن ہم نے ہمت نہیں ہاری،

انہوں نے کہا کہ آج وہ بلوں میں گھسے ہوئے ہیں،تلاش کےباوجودنہیں مل رہے، ہم نےپاکستان میں14ملین مارچ کیے، ملین مارچ میں 3 کلومیٹرتک عوام کا سمندر تھا، آج ہم نے ان کا تختہ الٹ دیا، کسی پرالزام نہ لگاؤہم نےتمہاراتختہ الٹا، ہم نے تمہارا تختہ پارلیمنٹ کےذریعےالٹا، ایک شخص نےاحتجاج کےنام پرحساس تنصیبات پرحملےکیے، ہم نےپورےملک میں پرامن مظاہرےاور جلسے کیے، ہمارےجلسوں،مظاہروں،ملین مارچ میں ایک گملانہیں ٹوٹا۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے امیر جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ آپ نےریاست،جی ایچ کیو،کورکمانڈکےگھرپرحملہ کیا، تم نےریاست کیلئےقربانی دینےوالےسپوتوں کی یادگاروں کو اکھاڑا، ہم نےگزشتہ حکومت کےجبرکامقابلہ ڈٹ کرکیا، ملک دشمن قوتیں ایک شخص کی حمایت کررہی ہیں، ہم نےتمہارےخلاف پہلےدن جو آواز بلندکی وہ صحیح نکلی، میں نےپہلےان کےنام بتادیئےتھےجواب اینکربتارہےہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عالمی طاقتوں سے تعلقات میں توازن رکھنا مشکل. وزیر دفاع کا عالمی ادارے کو انٹرویو
حکومت نے عام انتخابات کیلئے حتمی مشاورت کا فیصلہ کرلیا
سفر محفوظ بنانے کیلئے موٹروے پولیس مزید بہتر اقدامات کرے. صدر استحکام پارٹی
فیصلوں کی ذمہ داری سب پر عائد ہوتی. احسن اقبال
ذو الحج 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس طلب
سرکاری اسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر بھرتی کرنےکا نوٹیفیکیشن جاری
جبکہ اس سے قبل وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے کہا کہ ایک شخص نےملکی ترقی کا سفر روکے رکھا، 2018میں غیر ملکی ایجنٹ کو پاکستان پرمسلط کیاگیا، یہ شخص قوم کومزید گمراہ کرنےکی کوشش کر رہا ہے، قوم کو ایک بار پھر گمراہ کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، ایک شخص نےہمارے منصوبوں پراپنی تختیاں لگائیں، 2018میں رکنےوالاترقی کاسفردوبارہ شروع کیاہے، تمام ترقیاتی منصوبوں کومکمل کیاجائےگا۔

ادھر تحریک انصاف کے رپورش صوبائی صدر علی امین گنڈا پور نے نامعلوم مقام سے اپنے آیڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اسلام کا ٹھکیدار بنا ہوئے ہیں، اور وہ جن پروجیکٹس کے افتتاح کررہے ہیں وہ سارے میرے منظور شدہ ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان بائی پاس، درابن روڈ ، مریالی موڑ سے قریشی موڑ تک یہ منصوبے این ایچ اے کے ہیں، جو کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں منظور ہوئے، ار مولانا فضل الرحمان نے بلیک ملنگ کے ذریعے اور دھمکیاں دیکر منصوبوں پر کام روکا دیا تھا۔ علی امین گنڈا پور نے الزام لگایا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی کمیشن کے لئے 90 کروڑ کے منصوبے ساڑھے تین ارب روپے میں دئیے ہیں۔

Leave a reply