عمران خان کی حراست کے دوران دوسرے کیس میں گرفتاری درست. وزیر داخلہ

مہم چلانے والوں کیخلاف تحقیقات کریں گے
0
47
Sarfraz Bugti

نگران وزیر داخلہ سرفرازبگٹی نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی حراست کے دوران دوسرے کیس میں گرفتاری درست ہے جبکہ نجی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر داخلہ سرفرازبگٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت جڑانوالہ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، واقعے میں ملوث 150 سے زیادہ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، واقعے کے ماسٹر مائنڈ کے قریب پہنچ چکے ہیں جلد گرفتار کریں گے، واقعے میں بیرونی سازش کا کہہ کر بری الزمہ نہیں ہو سکتے ہیں۔

جبکہ نگران وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کے اجتماع پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی، حملے کی تحقیقات ہو رہی ہیں ، میرا خیال ہے کسی اور نے حملہ کیا، سرفرازبگٹی کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹی ٹی پی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی ہے، ماضی میں ان کے ساتھ مذاکرات کے نام پر وقت ضائع کیا گیا، لڑائی لڑیں گے، آپریشن کریں گے، انہیں بلوں میں جا کر ماریں گے، پاکستان میں داعش کی کوئی آرگنائز موجودگی نہیں، افغانستان کے مختلف علاقوں میں داعش موجود ہے۔

علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو دفاعی اداروں پر حملے کی پلاننگ چیئرمین پی ٹی آئی نے کی، 9 مئی پاکستان، فوج اور اداروں کیخلاف سازش اور تباہ کن منصوبہ تھا، دفاعی اداروں کو خاص طور پر ٹارگٹ کیا گیا تھا، واقعات میں ملوث ملزم یا ملزمہ دونوں کو قانون کی نظرمیں ایک ہی طرح ڈیل کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی کے حوالے سے ہمارے سامنے کوئی چیزنہیں آئی، محسوس ہوتا ہے عدالتیں چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں کام کر رہی ہیں، لگتا ہے چیئرمین پی ٹی آئی عدالتوں کے پسندیدہ شخص ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران کی رہائی کا خواب ادھورا، نیا کٹا کھل گیا،ستمبر میں نیا بھونچال
ملک میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قیمت میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری مہنگائی کے باعث نوجوانوں کی خودکشی، ایک جاں بحق دوسرا شدید زخمی

جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کیخلاف مہم پر جےآئی ٹی بنادی ہے، مہم چلانے والوں کیخلاف تحقیقات کریں گے، موجودہ حالات سے نکلنے کا پلان موجودہے، انتخابات کرانے کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، شفاف الیکشن کیلئے حلقہ بندیاں ضروری ہیں۔

Leave a reply