عمران خان کی نفرت کی سیاست 9 مئی کو بے نقاب ہوگئی. رانا ثناءاللہ

0
54
rana sana

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے آتے ہی نفرت کی سیاست شروع کی، جو 9 مئی کو کھل کر سامنے آگئی ہے خیال رہے کہ فیصل آباد کے نواحی گاؤں میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک بحرانی کیفیت میں ہے، آئی ایم ایف سے معاہدے میں ہمیں تقریبا ایک سال لگا ہے اور اب عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے کا خمیازہ پوری قوم نے بھگتا۔

رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ ماضی کی حکومت نے آئی ایم ایف سے بجلی پر تمام سبسڈی ختم کرنے اور گیس کے بل بڑھانے کا بھی معاہدہ کیا تھا، لیکن پھر اس معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی، جس سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
شاہراہ قراقرم؛ سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ 6 افراد جانبحق
بیوی کے ساتھ کیسے پیش آیا جائے بیٹے کو بتاتی رہتی ہوں غزل صدیق
سلمان خان نےفالج کے بعد میرے اسپتال کے بل ادا کیے، اورکسی جگہ اس کی تشہیر بھی نہیں کی،راہول رائے
معیشت مضبوط ہوگی تو قرض سے نجات ملے گی۔ وزیراعظم
فضائی میدان میں 3 عرب ممالک 20 طاقتور ترین ملکوں میں شامل
9 خصوصی اقتصادی زونز پر کام جاری. احسن اقبال
وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ عمران خان کہتا تھا کہ 1 کروڑ نوکریاں دوں گا، 50 لاکھ گھر دوں گا، لیکن اس آدمی نے آتے ہی نفرت کی سیاست شروع کی، اور کہا کہ میں سب کو جیلوں میں ڈالوں گا، سوشل میڈیا پر گھٹیا مہم اس نے چلائی، اور گالم گلوچ بریگیڈ بنایا، وہ نفرت 9 مئی کو کھل کر سامنے آگئی۔

Leave a reply