عمران خان کی سیاست نے انکی جماعت کو بند گلی میں پہنچا دیا. شیری رحمٰن
عمران خان کی سیاست نے تحریک انصاف کو بند گلی میں پہنچا دیا ،ان کے پاس سیاسی آپشنز ہی ختم ہو چکے ،شیری رحمٰن
وفاقی وزیر ماحولیات سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ عمران خان کی دھونس دھمکی کی سیاست نے تحریک انصاف کو ایسی بند گلی میں پہنچا دیا ہے جہاں ان کے پاس سیاسی آپشنز ہی ختم ہو چکے ہیں،تحریک انصاف کے ارکان بھی عمران خان کے فیصلے سے نا خوش ہیں۔پیر کو اپنے ٹویٹس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان پارلیمانی جمہوریت میں یقین رکھتے ہیں اور نہ ہی ڈائیلاگ پر، جب آپ جمہوری اور آئینی سیاست کے بجائے فسطائیت کی سیاست کریں گے تو یہی انجام ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اتحادیوں کے بیچ اختلافات اب سب کے سامنے آگئے ہیں ، تحریک انصاف کے ارکان بھی عمران خان کے فیصلے سے نا خوش ہیں۔ اس کا مطلب ہے اسمبلی توڑنے کی خواہش صرف ایک ہی شخص کی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی میں غلام اسحاق خان اور ڈکٹیٹروں نے اسمبلیاں توڑی تھیں، عمران خان کی سوچ بھی ان صاحبان سے مختلف نہیں ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں.
بلاول نے ارجنٹینا کی جیت پر لیاری میں ہونے والے جشن کی ویڈیو شیئرکردی
احسان فراموش نہ بنیں، پرویز الہی نے پی ٹی آئی کو کھری کھری سنا دی
شوگر کے مریضوں کیلئے استعمال کی جانیوالی انسولین کی قلت کا انکشاف
بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا،ڈیم فنڈ اب بھی محفوظ ہے.ثاقب نثار
اسلام آباد پولیس نے گمنام شکایت پر مقدمہ درج کرنے کی غلطی تسلیم کر لی
انہوں نے کہا کہ عمران کو اپنے سیاسی بیانیہ کیلئے کسی نہ کسی کو مورد الزام ٹھہرانا پڑتا ہے،بیرونی سازش کا بیانیہ بےنقاب ہوا تو عدم اعتماد کا الزام سابق چیف پر لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کو غلط فہمی ہے کہ حکومت اور ادارے دبائو میں آکر ان کے مطالبے تسلیم کر لیں گے، اس بند گلی سے ان کو پارلیمان ہی نکال سکتا ہے۔