عمران خان کو وزیراعظم بنتا یا اقتدار میں آتا نہیں دیکھ رہا،منظور وسان

0
52
manzoor wasan

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظوروسان نے کہا ہے کہ ملک میں اس سال بڑے فیصلے ہونے والے ہیں،بڑی تبدیلیاں ہونگی،

منظور وسان کا کہنا تھا کہ ملک میں ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے، کیئر ٹیکر سیٹ اپ یا کچھ وقت کے لئے نیوٹرل حکومت بھی آ سکتی ہے،منظور وسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو وزیراعظم بنتا یا اقتدار میں آتا نہیں دیکھ رہا، پی پی پی اورن لیگ بھی ہے مگر پی پی پی کے اقتدار میں آنے کے چانسز بہت زیادہ ہیں رواں سال مختلف سیاسی پارٹیوں میں دھڑا بندیاں بھی ہونا شروع ہونگی، سندھ حکومت مہنگائی کے خلاف ایکشن لے رہی ہے،

دوسری جانب وزیر محنت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ تھر کول سے بجلی کی پیداوار محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے خواب کی تعبیر ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا تھر بدلے کا پاکستان نعرہ سچ ثابت ہوا این آئی سی وی ڈی ہسپتالوں کی طرح ملک میں کوئی ہسپتال نہیں ہے،سندھ واحد صوبہ ہے جہاں کینسر، دل ، جگر اور گردوں کے امراض کا مفت علاج ہوتا ہے، بیرون ملک اور پورے ملک کے شہری مفت علاج کیلئے سندھ آ رہے ہیں،

علاوہ ازیں وزیربلدیات ناصر شاہ نے عمران خان پر تبصرہ کرتے ہوے کہا کہ عمران خان بلٹ پروف برقع پہن کر عدالت جاتے ہیں جو ان پر اچھا بھی لگتا ہے عمران جدید انقلابی لیڈر ہے جو بلٹ پروف گاڑی میں آتا ہے ، بلٹ پروف برقع پہنتا ہے اور بنکر میں سوتا ہے لیکن مسائل غریبوں کے حل کریگا اس ملک میں پہلے بھی کافی مسخرے گزرے ہیں عمران کی شکل میں ایک اور سہی،

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

 زمان پارک گھر میں بشریٰ بی بی کے علاوہ کوئی نہیں ،

سازش بیرونی ہے مگر جو لوگ استعمال ہو رہے ہیں وہ پاکستانی

Leave a reply