باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے آرمی چیف کو ویلکم کیا،
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اپریل ،مئی میں الیکشن ہونے چاہیئں لوگ پریشان ہیں ،فیس ادائیگی کے لیے پیسے نہیں، 3ماہ کے ہیجان کا خاتمہ ہوا،ابھی بھی عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، حوصلہ افزا حالات بنے ہیں عمران خان قوم کی سپورٹ کے ساتھ ہی مسئلوں کو حل کر سکتے ہیں،اپریل مئی قوم الیکشن کی تیاری کرے، عمران خان کے ساتھ قوم کھڑی ہے، میں اللہ کے رحم و کرم پر ہوں، یہ میرا حلقہ ہے، عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، میڈیا سے دور ہو گیا تھا اب ان ہونے لگا ہوں،میری سیاست عمران خان کے ساتھ ہے، میں اسی کے ساتھ ہوں،
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ میری سیاسی سوچ میں الیکشن ہونے جا رہے ہیں،ملک الیکشن کی طرف جا رہا ہے، پی ڈی ایم کی جماعتوں کا زوال شروع ہوا چاہتا ہے، نوازشریف کے پاس سفارتی پاسپورٹ ہے، بھائی انکا وزیراعظم ہے پھر وہ پاکستان کیوں نہیں آ رہے؟ نیب کیسز ختم کروانے والے پھر جیلوں میں جائیں گے، الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا پر پابندی نہیں ہونی چاہئے، کل 12 بجے لال حویلی سے لانگ مارچ میں شرکت کریں گے،عمران خان نے اداروں کا ساتھ دے کر دور اندیش ہونے کا ثبوت دیا ،
صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،
عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد
کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد
پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا