عمران پاکستانی معیشت کو بدترین حالات میں پھینک کر اقتدار سے نکل گیا. احسن اقبال

0
42

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم نے5 ، 10 سیٹوں کی قربانی دےکر 22 کروڑ عوام کامستقبل بچایا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کےدوران احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان بیرونی فنڈنگ سے ملکی معیشت کے ساتھ کھیل رہا تھا، عمران خان بہروپیے کا نام تھا، جس نے سفارتی محاذ پر کچھ نہیں کیا، اس کی وجہ بھارتی شہریوں سے فنڈز لینا تھا۔

احسن اقبال نےکہا کہ پی ٹی آئی کےحمایتوں کو پتہ لگ جانا چاہیے کہ عمران خان ہٹلر کا پیروکار ہے، ہمیں آج پاکستان میں نیا ہٹلر پیدا نہیں کرنا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان پاکستانی معیشت کو بدترین حالات میں پھینک کر اقتدار سے نکل گیا، ہم 12 اپریل کو حکومت میں آئے لیکن یکم اپریل کو ہی خزانہ خالی ہوچکا تھا، یکم اپریل کو وزارت خزانہ نے ترقیاتی بجٹ کی آخری قسط جاری کرنے سے انکار کردیا تھا۔

رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد ہم ایک مہینے میں الیکشن میں جا سکتے تھے لیکن اس سے ملک آئندہ 4 مہینوں کے لئے بے یقینی کی صورت حال میں چلا جاتا کیونکہ نگراں حکومت بڑے فیصلوں نہیں کرسکتی تھی۔

احسن اقبال نےکہا کہ آئی ایم ایف سےبات چیت بحال کرنےکی ایک شرط فیول سبسڈی ختم کرناتھا، عمران خان کا کیا گیا وعدہ ہم نےنبھایا، ہم نے اپنی سیاسی قیمت پر یہ مشکل فیصلہ کیا، پیٹرول کی قیمت میں 1 ماہ کے دوران 100 روپے کی لیٹر کا اضافہ مشکل فیصلہ تھا۔

رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ ہم نے5 ، 10 سیٹوں کی قربانی دےکر 22 کروڑ عوام کامستقبل بچایا ہے، ہم ملک کو اقتصادی تباہی کے دہانے سے واپس لے آئے ہیں ، پاکستان میں سری لنکا جیسے انجام کاخطرہ ٹل چکا ہے، کل اسٹاک مارکیٹ اور آج روپیہ بھی مستحکم ہوا ہے۔

Leave a reply