سینئیرصحافی عمران میر کی جائیداد پر قبضے کےخلاف کیس کی سماعت، عدالت کی وفاقی ادارے پر اظہار برہمی

0
42

سینئیرصحافی عمران میر کی جائیداد پر قبضے کےخلاف کیس کی سماعت، عدالت کی وفاقی ادارے پر اظہار برہمی

باغی ٹی وی سینئیرصحافی عمران میر کی جائیداد پر قبضے کےخلاف کیس کی سماعت،عدالتی حکم کےباوجود جواب داخل نہ کرانے پرعدالت برہم،محکمہ امور کشمیر کوآئندہ سماعت پرتحریری جواب داخل کرنے کاحکم

جسٹس ساجدمحمود سیٹھی نےکیس کی سماعت کی،سینئیرصحافی عمران میر کی جانب سے میاں عرفان اکرم ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،عدالتی حکم کےباوجود جواب داخل نہ کرانے پرعدالت نےاظہاربرہمی کیا،عدالت نےمحکمہ امور کشمیر کوآئندہ سماعت پرتحریری جواب داخل کرنے کاحکم دےدیا،عدالت نےجائیداد کی حیثیت تبدیل کرنے سے روکنےکےحکم امتناعی میں توسیع کردی،

عدالتی حکم کےباوجود جواب داخل نہ کرانے پرعدالت برہم،عدالت نےنجی فریقوں کی درخواست ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا مسترد کردی،میاں عرفان اکرم نےدلائل دیتے ہوئے کہا کہ معاملہ سول عدالت میں ہےحکم امتناعی کےباوجود قبضہ مافیا نے جائیداد ہتھیائی،پولیس،انتظامیہ اورنجی مسلح گارڈزکےساتھ مل کر رات گئے زمین ہرقبضہ کرکےقانون کی دھجیاں بکھیر گئیں،موقع ہرموجوداسسٹنٹ کمشنرشالیمار ٹاون مہدی معروف نے چادر چاردیواری کاتحفظ پامال کیا۔

Leave a reply