عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ ظالمانہ ڈیل کر کے ملک کو مشکل میں دھکیلا۔ مریم نواز شریف

0
30
maryam

مسلم لیگ (نواز) کی چیف اۤرگنائز اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا بڑا حوصلہ ہے کہ اپنی دی ہوئی مہنگائی پر تنقید کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے مہنگائی سے متعلق ٹوئٹ کرنے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو جواب دیا۔

عمران خان نے بذریعہ ٹویٹ حکومت پر تنقید کی تھی کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر شرح سود میں 3 فیصد اضافہ کیا، جس کےبعد ملک میں شرح سود 20 فیصد پر پہنچ گئی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر بھی 18روپے 97 پیسے بڑھ کر ریکارڈ 285 روپے 8 پیسے ہوگئی۔


ٹوئٹر پر عمران خان کو جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے ردعمل میں لکھا کہ آپ کا بڑا حوصلہ ہے کہ اپنی دی ہوئی مہنگائی پر تنقید کر رہے ہیں، آپ ان پر تنقید کر رہے ہیں جو آپ کی ظالمانہ پالیسیوں کو درست کرنے میں مصروف ہیں۔ مریم نواز نے لکھا کہ آپ کی لوٹ مار، نااہلی اور ظالمانہ ڈیل نے ملک کو یہ دن دکھائے، آپ نے آئی ایم ایف کے ساتھ ظالمانہ ڈیل کر کے پھر خلاف ورزی کی، آپ نے ملک کو معاشی بدحالی میں دھکیلا، اب سکون سے بیٹھیں ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں
مودی نے عالمی اداروں کو دنیا کے بڑے چیلنجز کے حل میں ناکام قرار دے دیا
پاکستان میں غربت بھارت کےمقابلے میں بظاہر نہیں نظر آتی،جاوید اختر
مریم نواز کی جانب سے عدالتِ عظمیٰ کے ججز پر تنقید،چیف جسٹس کو خط ارسال
زمان پارک سے عمران خان کے جاتے ہی سیکورٹی بیریئر ہٹانے کا کام شروع
عمران خان جن کے کندھے پر بیٹھ کر آنا چاہ رہا وہ کندھے اب نہیں رہے. مریم نواز شریف
راجن پور: این اے 193 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم
یہ وہی بینچ ہے جس نے عمران خان کےخلاف فیصلہ دیا،پھرشورشرابہ کیوں؟پرویز الہٰی
ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے؟ شیری رحمان
بچوں کو سکول چھوڑنے والی سرکاری گاڑی بارکھان سیکنڈل کے مرکزی ملزم کے بیٹے کی ملکیت
شیخ رشید بتائیں،سسرال میں کوئی روتا ہے؟ حنیف عباسی
عمران خان پر طنز کرتے ہوئے مریم کا کہنا تھا کہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا نہ بھولیں جنہوں نے آپ کو چار سال تک چنا اور کھلایا، ساتھ ہی عدلیہ میں ان کے اثر و رسوخ کی باقیات کا بھی جن پر آپ اب انحصار کر رہے ہیں، اب ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

Leave a reply